سکھر پولیس سیاسی ہوگئی، تھانے میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی پولیس باضابطہ طور پر سیاست میں ملوث ہوگئی، سائٹ ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) جہانگیر مہر نے تھانے کو باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر میں تبدیل کرتے ہوئے پی پی کے بانی ذوالفقار بھٹو کا 95 وان جنم دن بڑے اہتمام سے منایا، عوامی ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرنے والے تھانے میں جئے بھٹو کے نعرے بلند کرتے رہے
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی پولیس باضابطہ طور پر سیاست میں ملوث ہوگئی ہے۔ سکھر کے سائٹ تھانے میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے 95 جنم دن دھوم دھام سے منایا گیا ۔
سکھر پولیس نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سکھر کے سائٹ ایریا تھانے میں پی پی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 95 وان جنم دن بڑے اہتمام سے منایا گیا جبکہ تھانے میں جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے بلند کرنے والی پیپلزپارٹی عوام سے روٹی چھیننے لگی
سکھرپولیس کے سائٹ ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او ) جہانگیر مہر نے تھانے کو باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دفتر میں تبدیل کردیا۔ عوامی ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرنے والے سیاسی جماعت کے ہم پیالہ و ہم نوالہ بن گئے ۔
سکھر کے سائٹ ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) جہانگیر مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیبر ونگ کو تھانے کے اندر ہی ذوالفقار علی کے 95 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کی کھلی اجازت دے دی ۔
پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا 95 واں جنم جوش و خروش سے منایا گیا جبکہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) جہانگیر مہر سمیت تمام پولیس اہلکار جئے بھٹو کے نعرے بلند کرتے رہے ۔
سائٹ ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) جہانگیر مہر نے پیپلز پارٹی کے لیبر ونگ کو عوامی ٹیکس کے پیسے سے بنے تھانے کو سیاسی جماعت کا دفتر بنادیا جبکہ سکھر میں کسی دوسری جگہ بانی پی پی کا جنم دن نہیں منایا گیا ۔
ایس ایچ او سائٹ تھانہ جہانگیر مہر نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور عوامی ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بانی پی پی کے جنم دن کا کیک کاٹا اور تھانے میں جئے بھٹو کے نعرے بھی بلند کرتے رہے ۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر سید خورشید کے حلقہ انتخاب سکھر میں سائٹ تھانے کے علاوہ کہیں بھی پی پی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے جنم دن کی کوئی تقریبات نہیں منائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
قائم علی شاہ کے صاحبزادے کی زبانی پیپلزپارٹی کے عروج و زوال کی داستان
سکھر سمیت دیگر عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ (آئی جی پی) غلام نبی میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے تھانے کو سیاسی دفتر میں تبدیل کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔