کورنگی سے لاپتہ سہیلیوں  کے کورین پوپ بینڈ کی محبت میں گھر چھوڑنےکا انکشاف

14سالہ سہیلیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرالیا گیا، دونوں بذریعہ ٹرین لاہور پہنچیں ، وہاں سے اسلام آباد اور پھر کوریا جانا تھا۔

کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ سہیلیوں کے کورین پاپ بینڈ کی محبت میں گھر چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

14 سالہ سہیلیوں کو لاہور سے بازیاب کرالیاگیا،دونوں بذریعہ ٹرین لاہور پہنچیں، وہاں سے اسلام آباد اور پھر کوریا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سی یو پر لڑکی کی خودکشی کا معمہ حل، گرفتار ملزم کا زیادتی اور قتل کا اعتراف

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر دستی بم حملہ

لاپتہ سہیلیوں کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاون میں درج کیا گیا تھا، دونوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں ہیں جن کی عمر 14 برس ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق دونوں لڑکیاں لاہور ریلوے پولیس کو اسٹیشن پر ملیں۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ لڑکیوں کو کوریا جانے کا شوق تھا، انہیں پہلے لاہور پھر اسلام آباد اور وہاں سے کوریا جانا تھا۔دونوں لڑکیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر تھیں اور لڑکیاں کوریا جانے کے لیے مبینہ طور پر گھروں سے خود گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سہیلیاں منصوبہ بندی کرکے گھر سے نکلیں جس کیلئے انہوں نے مختلف ٹرینوں کی معلومات لیں اور کوریا جانے کیلئے تمام معلومات جمع کیں۔دونوں نے اپنے ایک کزن کو بھی ساتھ چلنے کا کہا لیکن وہ نہیں گیا، دونوں لڑکیاں جانے سے پہلے گوگل آئی ڈی فارمیٹ کرکے گئیں۔

متعلقہ تحاریر