واپڈایونین سکھر کے تحت حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی ڈے تقریب کا انعقاد

واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین سکھر کے زیراہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی ڈے تقریب میں سیپکو کے چیف انجینئرعبدالکریم میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر منظور حسین سومرو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، مقررین نے لائن اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مروجہ حفاظتی اصولوں پرعمل کرنے کی ہدایت دی

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین سکھر کے زیر اہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیپکو کے چیف انجینئر اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔

واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین سکھر کے زیراہتمام  حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیپکو کے چیف انجینئرعبدالکریم میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر منظور حسین سومرو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر پولیس سیاسی ہوگئی، تھانے میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

تقریب سے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو ) کے افسران اور یونین رہنماؤں نے خطاب کیا ۔یونین رہنما اور سیپکو افسران نے اپنے خطاب میں ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ افسران نے کہا کہ لائن مینز کی محنت کی وجہ سے بجلی چوری میں کمی آئی ۔

سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو ) کے افسران اور یونین رہنماؤں نے اپنے خطاب  میں کہا کہ لائن اسٹاف کی جان اور مال کی حفاظت لازمی ہے۔ لائن مین کام کرتے ہوئے جلد بازی سے پرہیز کریں کیونکہ جلد بازی حادثات کا سبب بن جاتی ہے ۔

مقررین کا کہناتھا کہ لائن مینز اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔ایک شخص کی جان جانے سے اس کا پورا خاندان متاثرہوتا ہے ۔ اختیاط برتے ہوئے کام سرانجام دینے سے اپنی زندگی محفوظ بناسکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ سیپکو انتظامیہ اور یونین کی ذمہ داری ہے کہ لائن اسٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات پر عمل کروائیں اور حفاظت کے تمام تر اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

عدالتی حکم کے باجود سکھر میں تاحال خستہ حال عمارتیں نہیں گرائی گئیں

مقررین کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی سامان سے آپ اپنی زندگی بچاکراپنے خاندان کی امیدیں پوری کرسکتے ہیں۔ چھوٹی سے غفلت آپ کی زندگی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر