بلدیاتی الیکشن کیلئے شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی پی ٹی آئی کی حمایت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا کارکن جبران الیاس نے شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے جو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے ہیں، فیصل قریشی، عدنان صدیقی، رومیسہ خان، علی عظمت، شہروز سبز واری سمیت دیگر اداکاروں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے
کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں شوبزانڈسٹری کی مشہور شخصیات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کردی۔شوبز شخصیات نے عوام سے بلے پر ٹھپہ لگانے کی اپیل کی ہے ۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات نے عوام سے بلے پر ٹھپہ لگانے کی درخواست کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایم کیو ایم لندن کے بعد فاروق ستار نے بھی بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا نعرہ لگا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا کارکن جبران الیاس نے شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے جو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے ہیں۔
Happy see the Showbiz community's support for PTI in the Local Body Elections in Karachi on Jan 15. Membership campaign led by @AliHZaidiPTI has been superb! InshaAllah, the Mayor will be elected from PTI & Karachi will finally see resolution of local issues! #کراچی_کپتان_کا pic.twitter.com/oJcuata2gV
— Jibran Ilyas (@agentjay2009) January 11, 2023
جبران الیاس نے لکھا 15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شوبز کمیونٹی کی تحریک انصاف کے حق میں حمایت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کی قیادت میں رکنیت سازی مہم شاندار رہی ہے۔ کراچی کے میئر کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا جو شہر قائد کے بلدیاتی مسائل کو حل کرے گا ۔
اداکار فیصل قریشی نے کراچی میں پی ٹی آئی کا میئر لانے کے لیے لوگوں سے ’ووٹ فار بلے‘ کا مطالبہ کیا۔ لیجنڈ گلوکار علی عظمت نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ نئی قیادت لائیں جو ان کے ساتھ انسان جیسا سلوک کرے۔
علی عظمت نے عوام سے اپیل کی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کریں۔ مریم نفیس نے کہا کہ ہمیں اپنا میئر منتخب کرنا ہے۔ آپ سب کو باہر آنا ہوگا اور بلے کو ووٹ دینا ہوگا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ پنجاب کی طرح مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔فرحان علی آغا نے لوگوں سے کہا کہ وہ بلے کو ووٹ دیں اور شہر قائد کو تبدیل کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا میئر منتخب کروائیں۔
یہ بھی پڑھیے
الطاف حسین کا اپنی شرکت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
شہروز سبزواری نے بھی لوگوں پر زور دیا کہ وہ باہر نکلیں اور بلے کو ووٹ دیں۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ پاکستان کراچی کا ہے اور کراچی پاکستان کا ہے۔ امید ہے کراچی ایک بار پھر خوشحالی اور ترقی دیکھے گا۔
رومیسہ خان نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کراچی اور حیدرآباد کے حالات بدل سکتے ہیں۔بلال مقصود نے کہا کہ عوام کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
بلال مقصود نے کہا کہ ووٹ تحریک انصاف کو دیں۔ شفاعت علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی ماسٹر پلان کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔