کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

صوبائی دارالحکومت کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز (UCs) کے 984 وارڈز میں ووٹنگ ہوئی۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا، لاکھوں افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری۔

دریں اثناء پولنگ کے عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

زندگیاں بدلنی ہیں تو ووٹ ضرور کاسٹ کریں، عمران خان کا سندھ کی عوام کےنام پیغام

ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب شہباز شریف کی باری ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے سپرد کردی گئی ہے جب کہ کنٹرول روم سے پولنگ اسٹیشنز کی کڑی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہو جائے گا ، تاہم آخری وقت تک متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے احاطے میں موجود شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز (UCs) کے 984 وارڈز میں ووٹنگ ہوئی۔

یونین کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور جنرل ممبران کے لیے 17 ہزار 863 امیدوار مدمقابل تھے۔

پی پی پی، پی ٹی آئی، جے آئی، تحریک لبیک سمیت کئی بڑی شخصیات انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ کچھ دیر میں شروع ہو جائے گا۔ تاہم سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام نتائج موصول ہونے کے بعد کرے گا۔

بلامقالبہ منتخب ہونے والے امیدواروں کے کچھ نتائج

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کچھ نتائج ایسے بھی ہیں جو بلامقابلہ منتخت ہوئے ہیں۔

1: یو سی 10 سجاول سے ساجد حسین خاصخیلی بلامقابلہ چیئرمین یو سی منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

2: یو سی 155 حیدرآباد سے کاشف علی شورو بلامقابلہ چیئرمین یو سی منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

3: یو سی 26 سجاول سے حنیف جت بلامقابلہ چیئرمین یو سی منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

4: نظیر حسین شاہانی ممبر ضلع کونسل 1 جامشورو سے بلامقابلہ منتخت ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

5: ارباب کامران میمن ممبر ضلع کونسل 10 سجاول سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

6: عبدالحمید پنہور ممبر ضلع کونسل 10 ٹھٹھہ سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

7: خرم کریم ممبر ضلع کونسل 20 ٹنڈومحمد خان سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

8: عبدالحمید جونیجو ممبر ضلع کونسل 26 دادو سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

9: صدیق تھہیم ممبر ضلع کونسل 26 سجاول سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

10: شفقت حسین شیرازی ممبر ضلع کونسل 20 سجاول سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

متعلقہ تحاریر