سکھر کے مکین سخت سردی میں گیس کی فراہمی سے محروم
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، شہری چولہے و برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں
سندھ کے تیسرے بڑے شہر کے مکین گیس کی عدم فراہمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف چولہے اور برتن اٹھا کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے تاہم انتظامیہ نے معاملے کو تاحال نظر انداز کررکھا ہے ۔
سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہری چولہے و برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر میں گیس ناپید ہونے پر شہری کوئلے اور لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور
سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں احتجاجی مظاہرین نے گیس کی عدم فراہمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کی خلاف چولہے، برتن اٹھا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
مظاہرین نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی نے جینا محال کیا ہوا ہے۔ گھریلو صارفین کھانا پکانے سے بھی محروم ہوگئے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس حکام کی جانب سے دن بھر فراہمی معطل رکھی جاتی ہے جبکہ کھانا پکانے کے وقت بھی انتہائی کم پریشر فراہم کیا جاتا ہے جس سے کھانا پکا ناممکن ہوتا ہے ۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے عام کے ساتھ سراسر ظالمانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔ گیس کی بند ش کی وجہ سے سخت سردی میں زندگی مفلوج ہوچکی ہے ۔
سکھر کی رہائشیوں نے کہا ہے کہ سخت سردی میں گیس کی عدم فراہمی نے صارفین کو ایک مصیبت میں ڈال رکھا ہے ایک طرف سخت سردی جبکہ دوسری جانب گیس غائب ہے ۔