سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی جانب سے وقار ذکا کی تعریف

کرپٹوکرنسی کو قانونی شکل دینے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر وقار ذکا عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل کےبغیر عدالت کی معاونت کی

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کریم خان آغا نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں نامزد ٹیلی وژن کے معروف میزبان وقار ذکا کی تعریف کی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے وقار ذکا کیخلاف  بینک اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ورچوئل کرنسی سے متعلق لین دین کی تحقیقات کے سلسلے میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں وقار ذکا کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ٹی وی اینکر وقار ذکا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے

گزشتہ دو سماعتوں میں عدالت نے عدم پیشی پر وقار ذکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ وقار ذکا  گزشتہ سماعت پر پیشہ ورانہ  مصروفیت کے پیش نظر بیرون ملک موجودگی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔

گزشتہ روز کرپٹوکرنسی کو قانونی شکل دینے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر وقار ذکا عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل کےبغیر عدالت کی معاونت کی جس پر سندھ ہائیکور ٹ اور جسٹس کریم خان آغا نے ان کی تعریف کی۔

متعلقہ تحاریر