وفاقی وزیر خرم دستگیر کے دعوے کے برعکس کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم

24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مکمل بجلی بحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

گذشتہ روز صبح 7 بجکر 35 منٹ پر ہونے والے تاریخ کے سب سے بڑے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

مختلف میڈیا چینلز کی  رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک شہر قائد میں مکمل بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دن بھر بجلی کے ستائے عوام سے وفاقی وزیر توانائی کا بہترین مذاق

نامعلوم وجوہات کی  بنا پر ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کے دعوے کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی بحال کردی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر کے دعوے کے برعکس کراچی کے پوش علاقوں سمیت متعدد علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن علاقوں کی بجلی بحال ہوئی ہے ان کی بلدیہ ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن ، کوئنز روڈ ، قیوم آباد ، لائنز ایریا ، جیکب لائنز ، عزیزآباد ، گزری ، ایئرپورٹ ، ایف سی ایریا کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلفٹن اور ڈیفنس کے متعدد علاقے ابھی بھی بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ مکمل بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورنگی کا بڑا علاقہ ابھی تک بجلی سے محروم ہے ، بلاول چورنگی کے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے کارکنان بجلی کی بحالی کے لیے سرگرداں ہیں ، تاہم شہر میں کب تک مکمل بجلی بحال ہو جائے گی اس حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا۔

دوسری جانب ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر توانائی اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں پھر اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ اور اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر