امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی سکھر

پولیس ویلفیئر سکھر نے انسانیت کی خدمت کی ایک اور مثال قائم کردی ، مرحوم کیمرامین ریاض سومرو کے اہل خانہ کو لاکھوں روپے مالیت کا سامان عطیہ کردیا۔

ڈی آئی جی سکھر کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مرحوم کیمرامین ریاض سومرو کے گھر امدادی سامان کی بڑی کھیپ پہنچا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج جاوید سونہارو جسکانی کی خصوصی ہدایت پر پولیس ویلفیئر کی ٹیم ، ایس آئی پی مس شبانہ کی سربراہی میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس کاشف پھلپوٹو کے ہمراہ بیماری کے باعث فوت ہونے والے کیمرامین ریاض سومرو کے معصوم بچوں ، والدین اور دیگر اہلخانہ کو تقریباَ سوا دو لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں راشن، گرم کپڑے ، بستر ، کھانے پینے کی اشیاء اور سردی کی مناسبت سے ضروری سامان فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایوان صنعت و تجارت سکھر کے رہنماؤں نے حکومت کے آگے ہاتھ جھوڑ دیئے

وفاقی وزیر خرم دستگیر کے دعوے کے برعکس کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم

ڈی آئی جی سکھر رینج جاوید سونہارو جسکانی نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی میں پولیس محکمہ مصروف عمل رہا ہے تاہم انسانیت کی خدمت بھی ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پولیس نے صحافیوں اور محکمے کے درمیان سماجی تعلقات کو مضبوط کرنے کی روایت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

چند روز قبل صحافیوں کی قانونی کمیٹی اور پولیس افسران کے درمیاں منعقدہ اجلاس کے بعد ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسی وجہ سے ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے پولیس ویلفیئر فنڈ سے مذکورہ سامان مرحوم کیمرامین کے بچوں اور اہل خانہ کو دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ حالیہ تباہ کن بارشوں کے باعث مرحوم کیمرامین ریاض سومرو کا گھر گر گیا تھا جس کی وجہ سے اہل خانہ بھی شدید متاثر ہوگئے تھے اور اسی دوران ریاض سومرو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر