پاکستان میں سیاست ، نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، عوام نہیں کرسی کی جنگ لڑی جا رہی، شاہد خاقان عباسی
پاکستان میں سیاست ، نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، عوام نہیں کرسی کی جنگ لڑی جا رہی، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں سیاست ، نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے ، جبکہ عوام کی بجائے کرسی کی جنگ لڑی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین ملک کو وہ نظام دے سکا جو عوام کے مسائل اور پریشانی دور کرسکے۔ آج کے مسائل حکمرانوں کی ناکامی ہیں ملک کے مسائل کو حل کرنا اس نظام میں ممکن نہیں۔ معیشت اور سیاسی نظام میں درپیش پیچیدگیاں پہلے پاکستان میں اس طرح نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے دوروں کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی قربانیاں بھی بھول گئی
انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو جگانے کی ضرورت ہے، ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے عوام کو درپیش مسائل کے حل کرنا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں 50 سال مکمل ہوگئے ہے 73 آئین کو ، یہ ناکامی کس کی ہیں جو حاالت یہاں تک پہنچے ہیں ۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سیاسی اکابرین ملک کو دیکھے ناکہ اپنی سیاست اور مفاد کو ، اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ ، سیاستدانوں اور دیگر اداروں کو اس ملک کے مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد پشاور میں بڑا سانحہ ہوا اور سب نے مل کر کام کیا اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا اب سب کو معیشت بہتر بنانے کے لیے مل بیٹھنا ہوگا۔
نواب زادہ خواجہ ہوتی کا کہنا تھا کہ فاٹا کو ضم ہوئے 5 سال ہوئے لیکن وہاں اب بھی پانی ، بجلی گیس کے مسائل سے دو چار ہیں مسائل اور اسکے حل پر بات کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہم سب ملزم ہے آج عوام کی تکلیف پر بات کرنی چاہیے۔