پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تنخواہ دار طبقہ مزید کچلا گیا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی مزید 35 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ اضافے سے مہنگائی میں مزید 35 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا ہے کہ "یہ ایک بدعنوان اور نااہل درآمدی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تنخواہ طبقے کو کچل دیا گیا ، ہماری معیشت بدانتظامی کی نظر ہو گئی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ

اسحاق ڈار کی ناکام معاشی حکمت عملی سے ڈالر اور سونا کو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "200 ارب روپے کے منی بجٹ سے بےتحاشہ اضافہ ہوگا۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ڈالر کی قیمت میں 33 روپے اضافے سے ڈالر 262.6 روپے ہو گیا جسے عوام اور تنخواہ طبقہ کچل کر رہ گیا ہے۔”

واضح رہے کہ اتوار کی صبح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 18 ، 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دی گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی فی لیٹر 3.10 روپے کم کی گئی یے۔

متعلقہ تحاریر