مریم نواز کی لاہور آمد: ریلی کی بدانتظامی پر رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری سخت برہم
مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اتنا بڑا موقع تھا انتظامیہ کو پروگرام ارینج کرنا ہی نہیں آیا ، یہ لاہور نہیں پنجاب کے لیول کا پروگرام تھا۔
ایک جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے استقبال کے لیے لاکھوں لوگوں کو لانے میں ناکام رہی وہیں دوسری جانب ہلڑ بازی کی وجہ سے عظمیٰ بخاری اسٹیج تک نہ پہنچ سکیں ، جبکہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ کسی متوالے نے زبردستی مریم نواز تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اس کی اچھی خاصی دھرگت بنائی گئی۔
میڈیا رپورٹس اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مریم نواز کے استقبال کے لیے 6 ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تنخواہ دار طبقہ مزید کچلا گیا، عمران خان
مریم نواز کی ریلی زیادہ تر بدنظمی کا شکار رہی اور اس میں شرکت کے لیے لوگوں کو لاہور کے اردگرد شہروں اور دیہات سے لایا گیا تھا۔
مریم نواز کے استقبال کے لیے پہنچنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی پہنچی تھیں مگر ہلڑباری کی وجہ سے وہ اسٹیج تک نہ پہنچ سکیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عظمیٰ بخاری مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم پر برس پڑیں۔ pic.twitter.com/Ar5sakjbMk
— Saif Awan (@saifullahawan40) January 28, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ترجمان مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کو انتظامیہ پر سخت غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پارٹی عہدے داروں کو بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا موقع تھا بہت خراب بندوبست کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا انہیں پروگرام کرنا ہی نہیں آتا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ لاہور کا پروگرام نہیں پنجاب کا پروگرام تھا۔