سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق کردی
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا ہے کہ عباسی صاحب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم وہ پارٹی کا حصہ ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ زیبر عمر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے تاہم وہ پارٹی کا حصہ ہیں اور سینئر رہنما ہیں۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما ن لیگ زبیر عمر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کے ، پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے ان کی پوزیشن کو کوئی فرق پڑتا ہے۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں ، وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بعد اتحادی بھی نشانے پر، گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ
12 جماعتی حکومت ناکام ترین حکومت ہے، سینیٹر مشاہد حسین سینیٹ میں پھٹ پڑے
زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ان کا جو پروفیشنل تجربہ ہے ان کا جو سیاسی اثرورسوخ ہے وہ اپنی جگہ پر قائم ہے۔
نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی، pic.twitter.com/25wnpk9mcq
— 24 News HD (@24NewsHD) February 1, 2023
صحافی نے سوال کیا کہ زبیر صاحب آپ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق کررہے ہیں۔ جس پر زبیر عمر کا کہنا تھا مریم اورنگزیب نے بھی بیان جاری کردیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس سال انتخابات ہورہے ہیں؟ زبیر عمر کا کہنا تھا ان شاء اللہ۔
رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق گورنر سندھ زیبر عمر کا کہنا ہے کہ میری پوزیشن بڑی کلیئر ہے ، مفتاح اسماعیل ایک پرانے ساتھی ہیں پارٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈار صاحب تو بہت زیادہ سینئر ہیں۔ اس لیے پارٹی کو جو گند ہے اسے پبلکلی نہیں اچھال سکتا۔