وزیراعظم صبح 6 بجے اور اسحاق ڈار فجر کے بعد کام شروع کردیتے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھی ملکی معیشت درست پر نہیں جاپا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے ساتھ ساتھ ہیروں کی انگوٹھی کا بھی حساب دینا ہوگا ، کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے ڈرتی ہے ، دیکھ لو مسلم لیگ ن نے انتخابات کی تیار شروع کردی ہے ، عمران نے چار سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، مزید 5 سال مل جاتے تو ملک کا کیا ہوتا؟

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اسلام آباد تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں اب عمران خان کو فکر کرنی ہونی چاہیے ، کہا گیا مسلم لیگ (ن) الیکشن سے ڈرتی ہے ، میں کہتی ہوں سلیکشن والے الیکشن سے ڈرتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس مجرم کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اپنے والد کا ذکر کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کو پورا کیا ، جس کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔ جب ملک ٹھیک ہوجاتا ہے تو انہیں ملک سے نکال دیا جاتا ہے ، لیکن جب معیشت ہچکولے کھانے لگتی ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے نواز شریف کو واپس بلا لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف صبح چھ بجے اپنا کام شروع کردیتے ہیں جبکہ اسحاق ڈار صاحب صبح فجر کی نماز کے بعد اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے لیے نکلی ہوں ، مخالفین سمجھتے تھے کہ مہنگائی کی وجہ سے رسپانس نہیں ملے گا ، عوام بے وقوف نہیں ہیں سب کو پتا ہے مہنگائی لانے والا کون ہے۔ گذشتہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو التواء میں رکھا۔

گذشتہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا ، اسلام آباد میٹرو چار سال میں مکمل نہیں ہوئی تھی ، شہباز شریف نے 15 دنوں میں اسلام آباد میٹرو کو عوام کے لیے کھول دیا۔ شہباز حکومت کی اسپید سے عوامی منصوبے تیزی مکمل ہورہے ہیں۔ پشاور دس سال بعد بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، مخالفین سے کہتی ہوں تمہیں ہیلمنٹ پہن کر عوام میں جانا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر