عمران خان اور نواز شریف گینگ کا ذکر کرتے ہیں نام نہیں بتاتے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف اور عمران خان واقعی اس ملک کے اصل خیرخواہ تو اپنے اپنے مخالف گینگز کے کرداروں کے نام بتائیں اور ان سے اپنی اور اس ملک کی جان چھڑائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی میبنہ آڈیو لیک پر سپریم جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے ، کہتے ہیں گینگ آف فائیو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل عمران خان نے گینگ آف فور کا ذکر کیا تھا مگر نام دونوں رہنماؤں نے ظاہر نہیں کیے کہ وہ کون لوگ ہیں جو پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ” چوہدری پرویز الٰہی کی جو آڈیو لیکس سامنےآئی ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں، اعلیٰ عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟ اگر ان کا نام نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں، پہلے بھی مجھ پر اتنے الزامات لگائے گئے ہیں ایک نیا الزام بھی لگ جائے تو کیا فرق پڑتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی انوکھی خواہش: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات عمران خان ہی کرے

عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کیخلاف بیان کیوں دیا؟

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ "مظاہر علی نقوی جیسے کرداروں کی وجہ سے آج پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان لوگوں کی وجہ سے آج پاکستان لڑک رہا ہے ، سر کے بل گررہا ہے اور سنبھلے کا نام نہیں لے رہا ، اس کا ہر طریقے سے بھرپور نوٹس لیا جانا چاہیے۔

گینگ آف فائیو کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ "آپ نے جعلی کیسز میرے اوپر ڈالے ، گینگ آف فائیو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے ، اس گینگ آف فائیو نے میرے ساتھ اور ملک کے ساتھ وہ سلوک وہ سب کے سامنے ہیں ، گینگ آف فائیو کی وجہ سے پاکستان کے حالات اتنے مخدوش ہیں کہ عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے معاشی حالت قابو میں نہیں آرہے، بجلی قابو میں نہیں آرہی ، روٹی قابو میں نہیں آرہی ، آج پاکستان دالیں اور سبزیاں قابو میں نہیں آرہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "آج بھی اگر ہم احتساب نہ کیا ان لوگوں کا جنہوں نے پاکستان کی تباہی میں بھرپور کردار ادا کیا ،انہوں نے اس کی تباہی میں کسر کوئی نہیں چھوڑی۔ جن پانچ کرداروں نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے ان کو تو بالکل معافی نہیں ملنی چاہیے۔ یہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے یہ زیادتی ملک اور قوم کے ساتھ ہوئی ہے۔ وہ پانچ لوگ اس بینچ میں بھی شامل تھے جنہوں نے پانامہ نہیں اقامہ پر مجھے سزا سنائی۔ مجھے تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک منٹ پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا ، اور مظاہر علی نقوی جیسے کردار بچ کر چلے جائیں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہہ رہے کہ کہ ملک کی بربادی کا ذمہ دار گینگ آف فور ہے جبکہ ن لیگ کے سربراہ گینگ آف فائیو کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں ملک کی بربادی کا۔ مگر نام بتاتے کو کوئی بھی تیار نہیں ہے ، آخر وجہ کیا ہے کہ نام کیوں نہیں بتائے جاتے ، اگر واقعی وہ گینگ موجود ہیں اور وہی گینگ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں تو پھر ان کے خلاف انکوائری میں کیا قباحت ہے ، دونوں صاحبان سیاست ان کے نام بتائیں اور ان سے اس ملک اور قوم کی جان چھڑائیں۔

متعلقہ تحاریر