پرویز الہیٰ کا ماسٹر اسٹورک: چوہدری شجاعت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو زور کا جھٹکا

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے جہاں (ق) لیگ کو نقصان ہوا ہے وہیں مسلم لیگ (ن) کے لیے پنجاب میں جگہ مزید کم ہو گئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، پی ٹی آئی میں شمولیت ساتھ ہی عمران خان نے انہیں پارٹی کا صدر بھی نامزد کردیا ہے ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ نے ایک ہی ماسٹر اسٹورک کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو آؤٹ کلاس کردیا ہے۔

گذشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے طویل مشاورتی ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے 10 پارلیمنٹیرین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میں صلح جو آدمی ہوں کوشش ہوں گی سب مل کر چلیں ، عمران خان کی خواہش کے مطابق کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی جیل بھرو تحریک ، ہزاروں کارکنان کس جیل میں جائیں گے

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی قیادت نے بدھ سے شروع ہونے والی تحریک کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا

مسلم لیگ ق کے سینیر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی کے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں تفصیلی ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ق لیگ کے سابقہ اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے۔

میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہر مشکل کھڑی میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ عمران خان جس حیثیت سے کام کرنے کا کہیں گے اس حیثیت سے کام کروں گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اسٹبلیشمنٹ  کے کہنے پر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا اس پر مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو یہ تو اور بھی اچھی بات ہے۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ کوئی  کام ایسا نہیں کریں گے جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو۔شہباز شریف نے ہیلتھ کارڈ بند کرکے قوم پر ظلم کیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں چوہدری پرویز الہیٰ کی اس موو پر حیران ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی شمولیت سے جہاں چوہدری شجاعت اور مسلم لیگ (ق) کے بڑا جھٹکا ہے ، وہیں اسد عمر ، فواد چوہدری ، یاسمین راشد ، مراد سعید اور پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کی سینئر ترین  قیادت سائیڈ لائن کردیا ہے، کیونکہ اب وہ پارٹی کے مرکزی صدر بن گئے ، یعنی اب وہ نیکسٹ ٹو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ن) کے لیے پنجاب میں اسپیس اور بھی کم ہو گیا ہے کیونکہ ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی گجرات میں مزید مضبوط ہوئی ہے وہیں چوہدری پرویز الہیٰ بھی مضبوط سیاست دان کے طور پر آگے آئیں گے کیونکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ووٹ اب تقسم نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متعدد مواقعوں پر چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی ، اور بلاآخر انہوں نے گذشتہ روز اس آفر کو قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر