ن لیگ کا سرگودھا ورکرز کنونشن: مریم نواز نے حاضر سروس ججز پر سنگین الزامات دھر دیئے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اپنی عدالت کے وقار کے لیے مریم نواز سے جواب طلب کریں یا پھر تینوں ججز اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز حاضر سروس ججز اور سابق عسکری قیادت پر الفاظی حملے ، سرگودھا ورکرز کنونشن میں ججز اور عسکری قیادت کی تصاویر چلا دیں ، ان کا کہنا ہے پانچ کا ٹولہ آج کے حالات کا ذمہ دار ہے ، بینچ فکسنگ ہورہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حاضر سروس ججز اور سابقہ عسکری قیادت کی تصاویر چلا دی ہیں جس پر مریم نواز پر کوڈ اف کنڈکٹ لگ سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس فتنے نے آئی ایم ایف کو لکھ کر نہیں دیا کہ وہ بجلی مہنگی کرے گا، فتنہ خان بزدلوں کی طرح پلستر کا ڈرامہ کر کے گھر میں چھپا بیٹھا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے، دونوں میاں بیوی 4 سال صرف پیسہ بناتے رہے، مال لوٹتے رہے، عمرانی ٹولے کو فتنہ خان کی شکل میں کٹھ پتلی چاہیے تھی، سازش فتنے خان  کیخلاف نہیں نوازشریف کیخلاف ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ اس حکومت کو لائی ہے آج بھی وہ اس کے پیچھے کھڑی ہے، عمران خان

پرویز الہیٰ کا ماسٹر اسٹورک: چوہدری شجاعت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو زور کا جھٹکا

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل  تھا، چوہدری پرویز الہٰی کی حالیہ  آڈیو حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہے ، جب سے گھڑی چور حکومت چھوڑ کر گیا سازش سازش کی باتیں سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، ڈیم والے بابا کو معلوم ہے کہ آج پاکستان کہاں پہنچ گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا ک فیض حمید کو عمران خان سے محبت نہیں، ان جرائم کا خوف ہے جو انہوں نے 5 سالوں میں کیے، فیض حمید نے کہا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے، نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا، پھر اس نے عمران خان گھڑی چور کو اٹھایا، فیض حمید کی باقیات آج بھی باقی ہیں۔

سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جس کو پنجاب کا سب بڑا ڈاکو کہتا تھا آج اسے اپنی پارٹی کا صدر بنا لیا ہے ، آج نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری چوہدری  پرویز الہٰی نے اٹھا لی ہے۔

جیل بھرو تحریک پر تنقید کرتے ہوئے  مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں 60،70 لوگ گرفتاری دینے کیلئے آئے، جیل کاٹنے والوں کو ایک ہی رات میں ماں ، باپ اور بچے یاد آگئے، جیل بھرو تحریک میں کارکنان آگے اور پولیس ان کے پیچھے تھی، پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی جس میں پولیس اعلان کررہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب سے کہتی ہوں فیض حمید کی باقیات کی فکر نہ کریں ان کا احتساب کریں، نواز شریف نے خود قربانی دی، کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہر پیشی پر عدالت جاتا تھا مگر یہ بار بار بلانے کے باوجود نہیں جاتا، کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل سے اے سی اتاروں گا، کارکنوں کیلئے جیلیں اور اپنے لیے بیلیں۔

چوہدری خاندان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کے بیٹے نے پوری زندگی صرف مال بٹورا ہے، جس کو صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا اس کی صداقت  کے قصے پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں، نواز شریف کے دور میں ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کیا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابی مہم میں اتر چکی ہے، الیکشن جیتیں گے، عوام کی حماعت سے انتخابات جیت کر بھی دکھائیں گے، نوازشریف بھی سرگودھا کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ سرگودھا کےعوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھا دیا اورساتھ دیتے رہیں گے۔

تبصرہ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی تصاویر چلانے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ کل سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کے موقع پر اٹارنی جنرل سے اس کا جواب طلب کرلیں۔

متعلقہ تحاریر