راجن پور کے ضمنی الیکشن میں زرتاج گل وزیر ہیروئن بن کر سامنے آگئیں
این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب فتح کے بعد زرتاج گل نے عمران خان کو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خان صاحب بیا ساڈے لائق کوئی حکم۔
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 193 راجن پور کا انتخاب بھاری مارجن سے جیت لیا ، پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، تاہم مختلف تجزیہ کار اور سوشل میڈیا صارفین اس جیت کا سہرا سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کے سر سجا رہے ہیں۔
اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری نے 55 ہزار 218 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تیسرے نمبر پر رہی اور اس کے امیدوار اختر حسن نے 20,074 ووٹ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کو تباہ کردیا گیا، مریم نواز
این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد سابق وزیر زرتاج گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا کہ "خان صاحب بیا کوئی حکم ساڈے لائق۔” انہوں نے این اے 193 کی عوام کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "#NA_193#عوام_کی_جیت۔”
خان صاحب بیا کوئی حکم ساڈے لائق
#NA_193#عوام_کی_جیت
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 26, 2023
زرتاج گل نے مزید لکھا ہے کہ ” محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر حلقہ این اے 193 کے ایم این اے منتخب۔”
محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر حلقہ این اے 193 کے ایم این اے منتخب
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 26, 2023
✌️✌️✌️#NA193 pic.twitter.com/DnJSx9itRE
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 26, 2023
معروف صحافی مغیث علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” اویس لغاری کی سیاست دفن کرنے میں زرتاج گل کو بڑا اہم کردار ہے، جام پور الیکشن میں زرتاج گل نے زبردست سیاسی کمپین چلائی جس کا نتیجہ خواتین کے ووٹ کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔۔!!!”
اویس لغاری کی سیاست دفن کرنے میں زرتاج گل کو بڑا اہم کردار ہے، جام پور الیکشن میں زرتاج گل نے زبردست سیاسی کمپین چلائی جس کا نتیجہ خواتین کے ووٹ کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔۔!!! pic.twitter.com/dDTGgiQsSf
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 26, 2023
سماجی کارکن کاشف بلوچ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر زرتاج گل کی ویڈیو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہ تقریر ہے جس نے اویس لغاری کی سیاست کو دفن کردیا۔
یہ تھی وہ تقریر جس نے جام پور الیکشن کمپین میں لیگی سردار اویس لغاری کی پوری کمپین کے پرخچے اڑائے 🔥@zartajgulwazir pic.twitter.com/Xh35jSh2MO
— Kashif Baloch (@Skiper786) February 26, 2023
ٹوئٹر صارف انس حفیظ نے لکھا ہے کہ ” اویس لغاری کی سیاست کو دفن کرنے میں زرتاج گل کا بھی بڑا اہم کردار ہے، بہترین کمپین اور کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔”
اویس لغاری کی سیاست کو دفن کرنے میں زرتاج گل کا بھی بڑا اہم کردار ہے، بہترین کمپین اور کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہیں@zartajgulwazir 👏👏👏 pic.twitter.com/m0fyHteeNE
— Ans Hafeez (@PakForeverIA) February 27, 2023
امینہ زبیر نے لکھا ہے کہ گڈ جاب زرتاج گل۔
Good job @zartajgulwazir . You are the woman of the Day! The massive turnout of females over there (NA 193) is itself the proof of all the efforts you put in! pic.twitter.com/VLEKLaYPFS
— Amina Zubair (@amnakhani123) February 26, 2023