مریم نواز حکومتی کارکردگی پر بوکھلاہٹ میں مبتلا، عمران خان کی ٹرولنگ کو معمول بنالیا
مریم نواز نے گزشتہ روز رواں ہفتے میں دوسری بار عمران خان کے تنقیدی ٹوئٹ کا براہ راست جواب اور دیا اور انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے حکومتی بدترین کارکردگی اور پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ میں آکر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹرولنگ شروع کردی۔
مریم نواز نے گزشتہ روز رواں ہفتے میں دوسری بار عمران خان کے تنقیدی ٹوئٹ کا براہ راست جواب اور دیا اور انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک اور نئی تاریخ دے دی
حکومت دہری مشکلات کا شکار؛ اسلام آباد میں 120روز میں بلدیاتی الیکشن کا حکم آگیا
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز روپے کی تاریخی گراوٹ کے بعد اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”قدر میں 62فیصد سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں110روپےکی گراوٹ کی شکل میں پی ڈی ایم نے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیاہے۔اس سےقرضوں میں14.3کھرب کااضافہ،مہنگائی (31.5فیصد)75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔قوم تبدیلی حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہےجس کےذریعےسابق آرمی چیف نےمجرم قوم پر مسلط کیے“۔
Mighty audacious of u to criticize those who’re undoing yr mess created through yr ruthless plunder, incompetence,misplaced priorities, cruel deal that you struck with IMF & then its breach that plunged the country into economic turmoil. So sit down! #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiiAH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
مریم نواز نے اپنی جماعت پر کی گئی تنقید کے جواب میں سابق وزیراعظم کی ذات کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”آپ کی بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدہ اور پھر اس کی خلاف ورزی جس نے ملک کو معاشی بدحالی میں مبتلا کر ڈالااور اس سب کے نتیجے میں آپ کی پیدا کردہ گند کو صاف کرنے والوں پر آپ تنقید کررہے ہیں جس کیلیے زبردست جرات چاہیے۔اس لیے بیٹھ جائیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ”اور آئیے اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چنااور اور چارسال تک کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن کی آپ کو پشت بانی حاصل ہے ں۔ ان شا اللہ ایسا نہیں ہونے دیں گے“۔
And let’s not forget to thank all those for this mayhem who handpicked and fed you for four years, as well as the remnants of their influence in the judiciary that you are now banking on. Won’t let that happen Insha’Allah. #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiQqf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
گزشتہ ہفتے بھی عمران خان کی جانب سے حکومت پر کی گئی تنقید کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان کو ٹوئٹر ذاتی حیثیت میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس حوالے سے ناقدین نے مریم نواز کے رویے کو پچگانہ قرار دیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر ہیں،انہیں اپنے عہدے کا خیال رکھنا چاہیے اور نوجوان کارکنوں کی طرح کھلنڈرے پن سے باز رہنا چاہیے، اس قسم کے ذاتی حملے کسی پارٹی کارکن یادوسرے اور تیسرے درجے کے رہنما کو دو زیب دیتے ہیں لیکن پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر کے رتبے سے میل نہیں کھاتے۔
ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے جلوسوں میں تو مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن سوشل میڈیا کی حد تک انہوں نے مریم نواز کو کبھی اتنی اہمیت نہیں دی کہ انہیں نام لیکر ٹرول کریں اور شاید ہی وہ مریم نواز کے ٹوئٹس دیکھتے ہوںگے کیونکہ وہ ایک کروڑ 80 لاکھ فالوورز رکھنے کے باوجود کسی کو فالو نہیں کرتے۔ناقدین نے مشورہ دیا ہے کہ مریم نواز بوکھلاہٹ میں مبتلا ہوکر عمران خان کو ٹرول کرنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں کیونکہ اس کارکردگی کے ساتھ انہیں 90 رو ز کے اندر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے الیکشن میں بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔









