چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات کے حوالے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 2007 وکلاء موومنٹ شروع کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ، مگر یاد رہے کہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہیں ، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا سب پر لازم ہے ، گورنر خیبر پختونخوا آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا مریم نواز نے بہادری سے جیل کاٹی ، ان کے ساتھ ہمدردی ہے ، تاہم ان کا بیانیہ غلط ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے ریلی ختم کرکے حکومتی سازش ناکام بنا دی
پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے صدر مقرر، عمران خان کا جانشین کون ہوگا؟
رہنما پیپلز پارٹ کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا کی کوشش ہے کہ انتخابات کا معاملہ طول پکڑے ، اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ توہین سپریم کورٹ کے زمرے آئے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان ہم وکلاء کی ریڈلائن ہیں جنکے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ جو کوئی سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرکے انتخابات کو آگے کرنے کی کوشش کرے گا وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوگا۔ اعتزاز احسن#News360 #AitzazAhsan #عدلیہ_بچاؤ_الیکشن_کراؤ pic.twitter.com/jLuheLcCnw
— News 360 (@officialnews360) March 9, 2023
ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، نگراں حکومت ، ماتحت عدالتوں اور تمام انتظامیہ پر لازم ہے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ، اس کے خلاف سازشیں ہوئیں ، اس کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا ، جس فیصلے کے تحت پنجاب کے انتخابات ہو رہے ہیں ، انتخابات کو کسی بھی بہانے سے ڈیلے کرنے کی کوشش کی گئی ، جو بھی محکمہ کرے گا کہ ہم پیسے نہیں دے سکتے ، جو محکمہ کہے گا کہ رینجرز نہیں دے سکتے ، جو محکمہ کہے گا میں اپنی سروسز نہیں دے سکتا ، وہ سارے محکمے توہین عدالت کریں گے۔ اور یہ توہین سپریم کورٹ ہو گی۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا پھر وکلاء کیا کریں گے؟ پھر وکلاء 2007 والی موومنٹ شروع کریں گے ، مگر یاد رہے کہ وہ ہماری ریڈ لائن ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرنا الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔