مریم نواز کے عمران خان پر اخلاقیات سے گرے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایک شخص فساد پھیلا کر بھی کھلے عام گھوم رہا ہے۔ قوم کے فیصلے ایسا شخص کرتا ہے ۔ قوم کا مستقبل ایسے شخص کے ہاتھ میں کیوں دیا گیا جو نشہ کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست پسند ہے، تم اپنی بیٹی کے قصوروار ہیں، تم اس کا نام بھی نہیں لے سکتے۔ میری دو بیٹیاں ہیں، ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں کہ میں ان کو انکا حق نہیں دوں گی۔

ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے آج نوجوان کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم مجھے نانی کہتے ہیں، مجھے فخر ہے کہ تم مجھے نانی کہتے ہو، تم بھی نواز شریف کے عمر کے ہو ، زندگی میں اچھے فیصلے کیے ہوتے تو آج تم بھی نانا یا دادا ہوتے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن

پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے صدر مقرر، عمران خان کا جانشین کون ہوگا؟

مریم نوا ز نے کہا کہ نوجوانوں کو جیل بھرو تحریک میں ایندھن بنایا گیا۔ تم پہلے لیڈر ہو جس سے کارکنوں کو ڈھال بنایا۔ نواز شریف نے اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو کبھی ڈھال نہیں بنایا۔ کل مرنے والے نوجوان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ بزدل لیڈر گھر میں چھپ گیا، یہاں تک کہ پولیس کھڑی ہو گئی اور پلنگ کے نیچے سے رینگ کر باہر آگیا۔ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر کے قوم کے بچوں کو آگے کر دیا گیا اور کہا گیا کہ آؤ مار کھاؤ، لندن میں اپنے بچوں کو محفوظ رکھ کر قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے۔

عمران خان پر منشیات لینے کا الزام لگاتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ عمران خان ہر وقت میں نشے کی حالت میں رہتا ہے ، اس میں فیصلے کرنے کا اختیار نہیں، وہ ذہنی مریض ہیں۔ ایک شخص فساد پھیلا کر بھی کھلے عام گھوم رہا ہے۔ قوم کے فیصلے ایسا شخص کرتا ہے ۔ قوم کا مستقبل ایسے شخص کے ہاتھ میں کیوں دیا گیا جو نشہ کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پرویز الٰہی پر دباؤ ڈال کر اسمبلی تحلیل کی گئی، ضمنی الیکشن ہوا تو سب سیٹوں پر کھڑے ہوگئے۔ یہ تضاد نشے کے عادی شخص کے فیصلے کی وجہ سے ہے۔ قوم کا پیسہ ضمنی انتخابات پر خرچ ہوتا ہے۔ عوام کا پیسہ الیکشن میں استعمال ہوتا ہے۔ میں وزیراعظم ہوں تو پہلے اس رقم کا حساب مانگوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر تشدد نہیں کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی کے کارکن کی موت کی مذمت کرتی ہوں ، لیکن کل ایک تصویر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو پڑا۔ جب نوجوان کے بوڑھے والد کو زمان پارک بلا کر کونے میں بٹھا دیا گیا۔ عمران خان کارکنوں کے ساتھ سیاسی ڈرامے کررہا ہے۔ گزشتہ روز درجنوں پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ ان کی گاڑیوں کو  توڑا پھوڑا گیا۔ کیا وہ انسان نہیں؟ عمران خان کو سپورٹ کرنے والوں کی ذہنیت پر حیران ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر میں کہتی ہوں کہ پہلے انصاف ہوگا پھر الیکشن ہوگا تو اس میں غلط کیا ہے۔ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہاں ترقی نہیں ہو سکتی۔ یہ عدالتوں کے لیے بیمار ہے۔ رہائی کے لیے تیار ہیں۔ نواز شریف ہفتے میں 5 دن بیٹی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، آپ کیوں نہیں ہوسکتے؟

متعلقہ تحاریر