لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص مجھے جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف لیول پیلئنگ فیلڈ کے لیے عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے ، وہ کہتا ہے اسے انتخابی مہم نہیں چلانے دینی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ مجھ پر بغاوت کا پرچہ کٹ گیا ہے ، سپریم کورٹ صدر مملکت کو اختیار دیتا ہے کہ آپ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ صدر مملکت 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کردیتے ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان بعد ، پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی ریلی کا اعلان کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات پہلے پولیس کے ساتھ بیٹھ کر ریلی کا شیڈول طے کیا ، پولیس نے ہمیں راستے کا شیڈول دیا ، اگلے دن ہمارے کارکنان اور ریلیاں آرہی ہوتی ہیں ، سب نے زمان پارک پہنچنا تھا اور میں نے ان کے ساتھ ملکر زمان پارک سے نکلنا تھا ، ایک دم سے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا جاتا ہے، راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ، تمام راستوں پر پولیس کھڑی ہوجاتی ہے ، ہم نے کبھی اپنے ورکرز کو ہدایت نہیں دی کہ پولیس کے فساد میں پڑو۔ ہمارے ورکرز پرامن تھے ان پر واٹر کینن سے پانی مارا گیا ، پولیس لاٹھی چارج کردیتی ہے ، اس کے بعد آنسو گیس کا استعمال شروع کردیا گیا۔ پھر پیمرا نے ایکشن لیتے ہوئے تمام چینل پر پابندی عائد کردی کہ ریلی پر ہونے پولیس تشدد کا دکھانا ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کے عمران خان پر اخلاقیات سے گرے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ
چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن
عمران خان کا کہنا تھا مجھے سمجھ آگئی کہ سازش کیا ہورہی ہے ، لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص کہہ رہا ہے کہ لیول پیلئنگ فیلڈ کے لیے عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے ، عمران خان الیکشن کمپین نہیں کرسکتا ، میں نے اس ملک کی کوئی چوری نہیں کی ، میں تو اپنی حلال کمائی باہر سے لے کر آیا ہوں ، لیول پیلئنگ فیلڈ کی بات کرنے والا نواز شریف اس ملک سے اربوں روپے چوری کرکے بھاگا ہوا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ عمران خان کو بھی جیل میں ڈالو۔