پنجاب میں الیکشن قریب آتے ہی لیگی قیادت کا نوازشریف کی جلد وطن واپسی کا دعویٰ
نواز شریف جلد واپس آرہےہیں، مریم نواز کا عادل شاہزیب کو انٹرویو میں دعویٰ، عمران خان پر نوازشریف کو نیب کی حراست میں زہر دلوانے کا الزام بھی عائد کردیا، شیر درندے کو کھانے آرہا ہے، خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ
پنجاب میں الیکشن قریب آتے ہی لیگی رہنماؤں نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا دعویٰ کردیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز انٹرویو میں میاں نواز شریف کی جلدوطن واپسی کا عندیہ دیا تو رات گئے خواجہ سعد رفیق نے بھی استعاروں کی مد د سے سابق وزیراعظم کی جلد وطن واپسی کا اشارہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کا تاریخ میں فکشن پڑھنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
ڈان نیوز کے اینکر عادل شاہزیب نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران مریم نواز سے سوال کی کیا کہ اگر الیکشن 30 اپریل کو ہوجاتے ہیں تو کیا میاں نوازشریف کی وطن واپسی نہیں ہوجانی چاہیے؟ اور وہ بیماری کی وجہ سے باہر گئے تھے لیکن کیا ان کی واپسی کچھ آئینی معاملات اور فیصلوں کی وجہ سے تعچطل کا شکار ہے؟
میاں نوازشریف کو نیب کی حراست میں زہر دیا گیا اور عمران خان اس میں ملوث تھے۔ مریم نواز
آپ زہر دینے کا بہت بڑا الزام لگا رہی ہیں عمران خان پر؟
الزام نہیں لگا رہی یہ سب کچھ سامنے آئے گا۔ مریم نواز
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) March 9, 2023
مریم نواز نے کہاکہ ایک تو وہ جلد واپس آرہے ہیں لیکن مجھے اس سوال کا جواب چاہیے کہ انہیں یہاں سے جانا کیوں پڑا؟وہ بیمار نہیں تھے، انہیں بیمار کیا گیاتھا،انہیں ایسا کچھ دیا گیا تھا جس سے نیب کی حراست میں ان کے پلیٹ لیٹس گرگئے تھے اور کبھی نہ کبھی یہ چیز سامنے آئے گی کہ اس میں عمران خان ملوث تھا۔
عادل شاہزیب نے سوال کیا کہ آپ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو زہر دیا گیا تھا جس پر مریم نواز نے کہا کہ جی بالکل دیا گیا تھا اور یہ بات کبھی نہ کبھی سامنے آئے گی اور جب وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے تو چند لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پھر میاں صاحب کو باہر بھیجنا ان کی مجبوری بن گئی۔
The Lion King is coming
to eat the beast … pic.twitter.com/tAvIHDHtcg— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 10, 2023
دریں اثنا خواجہ سعد رفیق نے بھی نواز شریف جلد وطن واپسی کا اشارہ دیدیا۔سعد رفیق نے اپنےٹوئٹر ہینڈل پر شیر کی دھاڑ کی گِف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شیر بادشاہ حیوان کو کھانے کیلیے آریا ہے۔