معیشت کا رونا رونے والی مریم نواز کا 70 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر روز قوم کو کفایت شعاری پر لیکچر پلاتے ہیں ، مگر انہیں اپنے بھتیجی کی شاہ خرچیاں دکھائی نہیں دیتی۔

کفایت شعاری اور مہنگائی کا رونا رونے والی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف 70 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرنے لگیں۔ فیصل آباد کے شہریوں کو انتظار کی زحمت الگ سے اٹھانا پڑی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز نے اپنے چچا کے کفایت شعاری کے سارے دعوؤں کو ہوا اڑا دیا ، گذشتہ روز مریم نواز نے اپنا مصروف دن فیصل آباد میں گزارا۔

یہ بھی پڑھیے

علی بلال عرف ظلِ شاہ کا قتل: پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے، نواز شریف

مریم نواز نے کم و بیش 70 گاڑیوں کے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت اذیت اور انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سب کے دوران جہاں  لوگوں کو اذیت برداشت کرنا پڑی وہیں ٹریفک میں متعدد ایمبولینسز بھی پھنس کر رہی گئیں۔

مریم نواز کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہ ہونے کے باوجود انہیں زبردست قسم کا پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز مریم نواز کے قافلے میں 70 کے قریب گاڑیاں موجود تھیں ، جن میں اکثریت پولیس موبائلز اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ہر روز قوم کو کفایت شعاری اور بچت پر لیکچر پلاتے ہیں ، مگر انہیں اپنے بھتیجی کی شاہ خرچیاں دکھائی نہیں دیتی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایک جانب مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں اور دوسری جانب پورے لاؤلشکر کے ساتھ سفر کرتی ہیں ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ حکومت کا حصہ بھی نہیں ہیں اور ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں ہے تو وہ یہ سارا پروٹوکول کس بنا پر لی رہی ہیں۔؟

متعلقہ تحاریر