عمران خان نے آج کی ریلی ملتوی کرکے دانشمندانہ فیصلہ کیا، رہنما پی ٹی آئی وسیم خٹک

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسیم شہزاد خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج کی ریلی ملتوی کرنے کے باوجود ریلی کے مقاصد بھرپور طریقے سے حاصل کر لیے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسیم شہزاد خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج کی ریلی ملتوی کر کے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا حکمران اور ان کے سہولت کار انتشار پھیلا کر اور خون خرابہ کروا کے الیکشن ہر صورت ملتوی کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج انکی یہ چال ناکام بنا دی ھے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن

پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے صدر مقرر، عمران خان کا جانشین کون ہوگا؟

وسیم شہزاد خٹک نے کہا کہ عمران خان نے آج کی ریلی ملتوی کرنے کے باوجود ریلی کے مقاصد بھرپور طریقے سے حاصل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏ظل شاہ کو بیہمانہ تشدد کے ذریعہ شہید کرنے والوں کی گردنیں رعونت اور تمکنت کے ساتھ اکڑی ہوئی تھیں کہ اس خوف و بربریت کے بعد عمران خان کی کال پر لوگ نہیں نکلیں گے مگر آج دس گناہ زیادہ لوگوں نے آنے کا عندیہ دیا۔

وسیم شہزاد خٹک نے کہا کہ  فسطائیت اپنے عروج پر ہے ، انسانی حقوق کی ایسی پامالیاں صرف بنانا ری پبلک میں ہی ہوتی ہیں-

وسیم شہزاد خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان تاج گھمن ایک نوجوان کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے درینہ ساتھیوں میں سے ایک ہیں- انہیں کس جرم میں اس طرح سے اٹھایا گیا ہے- بےحسی قوموں کو تباہی کے دہانے پر لے جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر