لاڈلے کو تحفظ دے کر قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے عمران خان اقتدار چھن جانے پر سیاسی نہیں دہشتگرد بن چکا ہے، توشہ خانہ، ہیرے جواہرات ، ٹیریان کیس ہو اس پر قانون نے عدالتوں کا راستہ لیا جس پر عمران خان پیش نہیں ہورہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک سے لیکر اسلام آباد کے ٹرائل کورٹ تک اسلحے سے لیس ، جھتوں سے لیس ، غنڈوں سے لیس ، یہ سب صرف لیے کہ عمران خان کے پاس جواب نہیں جس کی وجہ سے پورے ملک کو جلایا جارہا ہے۔ کہتی ہیں کہ لاڈلے کو تحفظ دے کر قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی ، سیاسی دہشتگرد اسلام آباد پہنچا مگر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عمران خان عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے بہانے بناتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا عوام کو خوشخبری دوں گی وزیراعظم نے رمضان میں غریبوں کو مفت آٹے کی تقسیم پنجاب کے بعد گلگت سندھ  اور کے پی میں شروع کریں گے، حکومت عمران خان معاشی گند صاف کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

مریم نواز کی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لسانیت کو ہوا دینے کی کوشش

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چار سال تک یہ شخص سیاسی دہشت گردی کرتے ہوئے لوگوں کو جیلوں میں ڈالتا رہا ، گرفتار کرکے اسپتالوں میں گھسیٹا گیا۔ ملک کی معیشت تباہ ہوئی ، غریب کے منہ سے چینی چھین لی گیس بجلی دوائی مہنگی ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پر سیاسی نہیں دہشتگرد بن چکا ہے، توشہ خانہ، ہیرے جواہرات ، ٹیریان کیس ہو اس پر قانون نے عدالتوں کا راستہ لیا جس پر عمران خان پیش نہیں ہورہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا یہ مار دیں گے گرفتار کر لیں گے اس لئے عدالت پیش نہیں ہوں گا، جو عمران خان کہتا وہ سب غلط تھا عوام کے وعدے جھوٹ تھا کرپشن کا نعرہ جھوٹ تھا نوے روز معیشت ٹھیک کا نعرہ جھوٹ تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا جو عمران خان کہتے رہے اگر قتل کرنے کا پلان تو کل کیا ہوا اگر بیمار بزرگ تھے تو کل کیا ہوا، اگر گرفتار کرکے قتل کرنے کا منصوبہ تھا قتل نہیں ہوئے کیونکہ یہ جھوٹا دہشتگرد چوہا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب عدالت بلاتی ہے تو غنڈے اور اسلحہ لے کر پہنچ جاتا ہے ، جو حکومت کہہ رہی تھی ڈر پوک فارن ایجنٹ چوہا ہے جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتا، کل وہی ہوا جو ہم کہہ رہے تھے چوہا عدالت گیا لاہور سے اسلام آباد تک اسلحہ غنڈہ ڈنڈوں ہتھیاروں سے لیس عدالت میں پیش نہیں ہوا کیونکہ وہ چور اور ٹیریان کا والد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد پر پولیس نے کوشش کی جس پر دہشت گرد نے پلان کرکے دہشت گردی کروائی ، پولیس کی گاڑیوں لوگوں کی موٹر سائیکلوں پر کل پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حملہ کیا، معاشرے کی ضمانت پولیس پر دہشت گرد حملہ آور ہے، ریاستی حملہ کی وجہ سے دہشت گرد گروہ اسلحہ و غلیل و پتھروں سے پولیس پر حملہ کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتی احکامات پر عمل کروا رہی تھی وہ کورٹ جہاں مائی لوڈ کہا جاتا ایک منٹ کی تاخیر پر ضمانت  کینسل کردی جاتی تھی، اگر انصاف نہیں ہوگا تو خانہ جنگی ہوگی ہر گلی سے جتھے غنڈے دہشت گرد نکل کر عدالتوں و پولیس و ریاست پر حملہ آور ہوں گے، اگر لاڈلے کو تحفظ دے کر ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو غلط فہمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 اگست سے عدالت عمران خان کو بلا رہی ہے اگر وہ عدالت آئے تو دہشتگردوں سے حملہ کرکے حاضری گاڑی میں ہی لگا لے، عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کےلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، جی بی فورس کو پنجاب و وفاق سے لڑوا رہا ہے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کہنے والا  ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے عدالتوں سے ریلیف کا پیکج لے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس غنڈے و ملزم کو رعایت ملی کہ لاہور سے عدالت پہنچے تو عدالت پر حملہ کردے، عمران خان کو عدالت سے ریلیف دے کر ملک کے انصاف کا قتل کیا گیا، ہم نے کہا تھا عمران خان حاضر نہیں ہو گا، دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ عمران خان کے گھر سے اسلحہ دہشت گرد تنظیموں کے لوگ برآمد ہو رہے ہیں وہ ہر ایک ادارے کو جوتی کے نیچے سمجھتا ہے۔

متعلقہ تحاریر