ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی مسنگ ‘ایف’ سے کیا مراد ہے؟
ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ رضا بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "ایف فار فارن ،،، ایف فار فنڈڈ ،،، ایف فار فتنہ ،،، اور ایف فار فلاپ۔"
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ہیڈ رضا بٹ نے ایف سے شروع ہونے والے الفاظ کا مرکب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ، یہ وہ الفاظ ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی قیادت عمومی طور پر اپنے جلسے اور جلوسوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بولتی ہے۔
ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ رضا بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "ایف فار فارن ،،، ایف فار فنڈڈ ،،، ایف فار فتنہ ،،، اور ایف فار فلاپ۔”
F – Foreign
F – Funded
F – Fitna
F – Flop https://t.co/5ZJqVCHXky— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) March 25, 2023
یہ بھی پڑھیے
عدلیہ کو پیغام دیتا ہوں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائی جائے گی، اسد عمر
رضا بٹ کے ٹوئٹر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لکھا ہے کہ "سب بچے مل کر پڑھو۔”
سب بچے مل کے پڑھو ! #LahoreRejectsFitna pic.twitter.com/pPgJGsqhBn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 25, 2023
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ہیش ٹیگ میں لکھا ہے کہ "لاہور ریجیکٹ فتنہ۔”
There’s another missing ‘F’ too. https://t.co/U1GPDpmsUa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 25, 2023
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لکھا ہے کہ "اس میں ایک f ابھی مسنگ ہے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس ایف کا مریم نواز نے ذکر ہے اس سے دو الفاظ بنتے ہیں ایک تو جنرل (ر) فیض بنتا ہے جبکہ دوسرا لفظ قابل کلام نہیں ہے۔ بہرحال ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہوتا کہ مریم نواز صاحبہ خود ہی اُس f کی تشریح کردیتیں تاکہ شک کی گنجائش باقی نہ رہتی۔