پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کل کے جلسے پر اہلیان لاہور کے شکرگزار ہیں،تحریک انصاف

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اور اسد عمر نے لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے اتنی بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے نگران حکومت اور کابینہ کے لوگوں کے منہ پر تھپڑ رسید کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسے بارے اہل لاہور کے لیے شکریہ کا لفظ چھوٹا ہے ، لاہور کو کنٹینرز سے بند کردیا گیا اس کے باوجود لاکھوں لوگ جلسے مئں پہنچے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جس طرح ملک کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ تباہی کی طرف حالات کو لے کر جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فواد چودھری ،  مسرت چیمہ ، اعظم سواتی اور اسد عمر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی مِسنگ پرسن ہیں ، شاہد حسین بھی مِسنگ پرسن ہیں ، اس پر ہم پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے اتنی بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے نگران حکومت اور کابینہ کے لوگوں کے منہ پر تھپڑ رسید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی مسنگ ‘ایف’ سے کیا مراد ہے؟

عدلیہ کو پیغام دیتا ہوں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر مِسنگ پرسن بنایا جاریا ہے ، تین دن سے وہ لاپتہ ہیں ہمیں اس کا کچھ پتہ نہیں ، چادر چار دیواری کا تقدس کا پامال کیا گیا لیکن لوگ جلسے میں پہنچے ، یہ طرز عمل یہ ہرگز قابل قبول نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو ہم نے کیا بنا دیا۔ یوں لگتا ہے کہ نازی پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں ، پاکستان کے عوام کی اس طرح بے عزتی برداشت نہیں ، عالمی برادری میں پاکستان بارے تشویش پائی جاتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جسطرح یہ حکومت چل رہی ہے یہ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں شامل کروائیں گے۔ یہ حکمران پاکستان پر عالمی پابندیاں لگوانے کی طرف جارہے ہیں۔ آٹے کے حصول کے لئے ہلاکتیں ہو رہی ہیں

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہے کہ یا عمران خان نہیں یا ہم نہیں ، کیا آپ بدمعاش ہیں سیاست ایسے نہیں چلتی ، ہم اس طرح نہیں سوچتے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری صاحبان نے بھٹو ازم کو تو ویسے ہی ختم کردیا ، بلاول کو اپنے نانا کے اصولوں کا کچھ خیال نہیں ، آپ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپ نے آئین کو ختم کردیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین ہزار چھاپے اور دو ہزار گرفتاریاں۔ لاہور کو کنٹینرز سے بند کردیا گیا اس کے باوجود لاکھوں لوگ جلسے میں پہنچے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کو کہنا تھا کہ شہباز نے جو خط لکھا ہے اس سے اندازہ لگا لیں کہ وہ کتنے چھوٹے آدمی ہیں ، صدر نے تو وزیر اعظم کو آئین پر عمل کا مشورہ دیا۔ وزئر اعظم نے بے ہودہ جواب دیا لگتا ہے کسی نے پریس ریلیز لکھ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہیں چلنے دیں گے ، ملک میں آئینی حکومت زیادہ دور نہیں ، عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آنے والا ہفتہ پاکستا ن کی تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا ، پاکستان کی عدلیہ 1950 والی عدلیہ نہیں ،  سپریم کورٹ ائین کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے شہر سے اظہر مشوانی جیسے پڑھے لکھے نوجوان کو اغوا کر لیا گیا ، اوورسیز پاکستانی شاہد حسین کو اٹھا لیا گیا ، کچھ پتہ نہیں کہ کس نے اغوا کرلیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل عوام خود نکلی ہے۔ عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلی۔ ملک فسطائیت کی طرف جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نیشنل ایجنڈا کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ، اگر ملک کے حالات آئین کے مطابق ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان لیڈ کررہا ہے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کبھی کونسلر نہیں بن سکی وہ کیا بات کریں گی۔

متعلقہ تحاریر