میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ایک بزدل آدمی ہے۔ قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔ الیکش اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم ہوگیا۔
ان خیالات کا اظہار چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر سی پی این ای کاظم خان کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اور کےپی کے انتخابات میں تاخیر: سپریم کورٹ کے الیکشن کمیشن سے اہم سوالات
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: پی ٹی آئی سینیٹرز کی شرکت ، ڈیزل اور گھڑی چور کے نعرے
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے۔ سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ایک بزدل آدمی ہے۔ قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔
سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکش کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔ رانا ثنا اللہ کا کردار عابد شیر علی کے باپ سے پوچھ لیں۔