سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے ، آئین کی بالادستی پر گفتگو

چوہدری پرویز الہیٰ نے ٹیلی فونک رابطوں کے دوران تمام رہنماؤں کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آئین کی بالادستی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ن لیگ کا سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض، اسد عمر نے ماضی قریب یاد دلا دیا

بابر اعوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیرآئینی قرار دے دیا

چوہدری پرویز الہیٰ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ، سینئر رہنما مصطفیٰ کمال اور سابق میئر کراچی وسیم اختر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کیے جائیں گے ، جس کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے جمعیت الحدیث کی مرکزی جماعت کے امیر علامہ زبیر احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کا بنیادی مقصد آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ تحاریر