اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض حکومت کے آنکھیں پھیرنے پر پھٹ پڑے

جنہوں نے آج جیلوں کی چکیوں میں ہونا تھا آج ہماری وجہ سے جھنڈے لگاکر گھوم رہے ہیں لیکن ہمیں پہچانتے تک نہیں، راجہ ریاض کی وزیرریلوے سعد رفیق و دیگر پر شدید تنقید

تحریک انصاف سے بغاوت کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے والے راجہ ریاض  حکومت کےآنکھیں پھیرنے پر پھٹ پڑے۔

راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران حکومتی ارکان سے نظرانداز کرنے کا شکوہ کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات فیصلہ ، پارلیمان نے تین دنوں میں دو قرارداد منظور کرلیں

عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قوائد و ضوابط طلب کرلیے

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے راجہ ریاض کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ  لوٹوں کے سردار راجہ ریاض کی قومی اسمبلی میں”پوشٹر پاڑ“ تقریر، امپورٹڈ حکومت سے نظر انداز کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار,چند ٹکوں کی خاطر ملک و قوم سے غداری کرنے والوں کا ایسا ہی حال ہوتا ہے۔ نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔

راجہ ریاض نے اپنے خطاب میں حکومتی وزرا کے نام لیتے ہوئے شکوہ کیا کہ”میرے یہاں پر ایم کیوایم والے دوست بیٹھے ہیں، باپ کے دوست بیٹھے ہیں اور جماعتوں کے ساتھی  بیٹھے  ہیں،رانا تنویر صاحب گواہ ہیں، یہاں بیٹھے اور بھی لوگ گواہ ہیں،جن کو ہم نظر نہیں آتے، جوآج ہمیں پہنچانتے نہیں،ان میں سعد رفیق بھی شامل ہیں جن کو آج ہم نظر نہیں آتے،وہ آج ہمیں پہچانتے نہیں ، شاید انہیں میرا نام بھی نہ پتہ ہو،لیکن اس وقت یہ لوگ کہتے تھے کہ راجہ ریاض ، یہ کام جو تم کررہے ہو، پاکستان میں سنہری تاریخ لکھی جائے گی، پاکستان کی تاریخ اس بات کو بھول نہیں سکتی کہ آپ عمران خان جیسے ظالم کے آگے کلمہ حق کہہ رہے ہیں،آج ہمیں نہیں پہنچانتے تو کوئی بات نہیں ،اسی طرح ہوتا ہے، جوہم نے کام کیااسکی وجہ سے آج یہ جھنڈے لگاکر گھوم رہے ہیں، آج انہوں نے  جیلوں کی چکیوں میں بیٹھے ہونا تھا لیکن ہماری وجہ سے آج یہ وزارتوں  کے مزے لوٹ رہے ہیں اور ہمیں پہچاننے کیلیے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی  بات نہیں ہمیں اپنے اس کام پر فخر ہے، یہ ہمارے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ، اگر ہم ان کے ایک آنے کے بھی روادار ہوں تو ہمیں ان کے سامنے گولی ماردی جائے“۔

متعلقہ تحاریر