کامران خان کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کیلیے بھیانک قرار دینے پر مریم نواز کا ردعمل
کامران بھائی ہمارے لیے بھیانک کیوں ؟ ہم تو اللّہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں۔ بھیانک تو انکے لیے جوآر ٹی ایس بٹھا کر، سیلیکٹ ہو کر آتے ہیں اور جو سہولت کاروں کے بغیر لنگڑے لولے ہو جاتے ہیں، مریم نواز
سینئرصحافی و تجزیہ کار کامران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو مریم نواز، راناثنااللہ اور پی ڈی ایم کیلیے بھیانک پیش رفت قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کامران خان کو جواب دیتے ہوئے عوام کی طاقر سے جیتنے کا دعویٰ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض حکومت کے آنکھیں پھیرنے پر پھٹ پڑے
عمران خان کو 8 مقدمات میں مزید 2 ہفتے کی عبوری ضمانت مل گئی
سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق اعلان کے بعد اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”مریم بی بی رانا ثنا اللہ خان اور پی ڈی ایم حکومت کابینہ کے لیے بھیانک پیش رفت، الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے“۔
کامران خان نے کہاکہ” الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلہ پر من و عن عمل کرے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا فیصلے پر اس کی روح کی مطابق عمل، اب کس مائی کے لال کی ہمت کے الیکشن التوا میں ڈالے“۔
کامران بھائی ہمارے لیے بھیانک کیوں ؟ ہم تو اللّہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں۔ بھیانک تو انکے لیے جو RTS بٹھا کر، سیلیکٹ ہو کر آتے ہیں اور جو سہولت کاروں کے بغیر لنگڑے لولے ہو جاتے ہیں! مگر نوٹ فرما لیجیے! یہ ۲۰۱۸ نہیں اور نا ہی نظام فیض کے شکنجے میں ہے! Bring it on! https://t.co/JnvkLpsYRA
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 5, 2023
کامران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لکھا کہ”کامران بھائی ہمارے لیے بھیانک کیوں ؟ ہم تو اللّہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں۔ بھیانک تو انکے لیے جوآر ٹی ایس بٹھا کر، سیلیکٹ ہو کر آتے ہیں اور جو سہولت کاروں کے بغیر لنگڑے لولے ہو جاتے ہیں، مگر نوٹ فرما لیجیے! یہ 2018نہیں اور نا ہی نظام فیض کے شکنجے میں ہے!اسے لے آئیں!“۔