نواز شریف نے لندن واپسی پر پہلی گفتگو میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کا ذکر نہیں کیا

پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کے مطالبات کا کوئی سرپیر نہیں ہوتا، سابق وزیراعظم کی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد گفتگو

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سعودی عرب سے لندن واپسی کے بعد میڈیا سے پہلے گفتگو میں ولی عہدمحمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں کی ۔

میاں نوازشریف نے گزشتہ روز وزیراعظم  کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ پر کبھی ہاں کبھی نہ، مریم اورنگزیب کی قلابازیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف عدالتی فائل کی گمشدگی کا معاملہ نمٹادیا

اس موقع پر  نواز شریف نے کہا  کہ پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کے مطالبات کا کوئی سرپیر نہیں ہوتا۔

 انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے اپنے اور نبی پاک کے گھر بلایا، پاکستان کی سلامتی سمیت ہر محب وطن پاکستان کے لیے دعا مانگی ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے بعد پہلی میڈیا ٹاک میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی مبینہ ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہ کرنا معنی خیز ہے، قائد ن لیگ کی خاموشی نے ملاقات پر شکوک و شبہات کو مزید گہرا کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر