پولیس کے رات گئے حماد اظہر کی بہنوں کے گھروں پرچھاپے
پولیس نے گزشتہ روز میرے گھر چھاپے کے دوران والد کو دھمکی دی تھی کہ ان کی بیٹیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے مگر خوش قسمتی سے وہ گھر پر نہیں تھیں، پی ٹی آئی رہنما
پنجاب پولیس نے 9مئی کورکمانڈرہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں صوبے بھر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے۔
حماد اظہرنے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلیے ان کی تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ”میں اپنی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں،گزشتہ روز میرے گھر پر چھاپے کے دوران میرےوالد کو دھمکی
دی گئی کہ ان کی بیٹیوں کو بھی گرفتارکیاجائے گا“۔
I am the only brother of my three sisters. Yesterday, during a raid at my house, my father was threatened that his daughters will also be picked up. Today, at this hour, there is a raid undergoing on the homes of my three sisters. Fortunately, all three are not there.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2023
رات پونے 3 بجے کیے گئے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے بتایا کہ”رات کے اس پہر میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا ہے،خوش قسمتی سے وہ تینوں اپنے گھروں میں موجود نہیں ہیں“۔