میرا ملک چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے تمام افواہوں کی تردید کردی
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ "میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں ، نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔"
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ان تمام تبصروں اور خبروں کی تردید کردی ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر امریکا کی اڑان بھرنے والے ہیں۔ گذشتہ وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے امریکا سے پناہ کی درخواست کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا ہے کہ "میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو بڑا جھٹکا ، فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
عمران خان کا پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
سابق وزیراعظم نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں ، نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔”
I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.
If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ "اور اگر مجھے چھٹی کا موقع ملتا ہے، تو میں اپنے شمالی پہاڑوں میں ہوگا، دنیا پر زمین کا یہ ٹکڑا میں پسندیدہ ترین ہے۔”
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نو فلائی لسٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری ، حماد اظہر ، قاسم سوری، اسد قیصر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم کے نام بھی شامل ہیں۔
محکمہ پولیس، قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسداد بدعنوانی نے وزارت داخلہ سے ان ناموں کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی حکومت کو پناہ کی درخواست دے دی ہے۔
عمران خان بہت جلد امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/tJl0hkMOFe
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 25, 2023