پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان غیرمتوقع طور پر لندن روانہ ہوگئے
معروف وکیل بابر اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پارٹی کے ساتھ ہوں اور پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لیے ملک سے باہر جارہا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست اور قانونی مشیر بابر اعوان غیر اعلانیہ طور پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اعوان جمعہ کی دوپہر ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن جانے والی پرواز میں سوار ہوئے تھے۔ پرواز ورجن اٹلانٹک وی ایس 379 پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 5 بجے کے قریب لندن پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیے
میرا ملک چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے تمام افواہوں کی تردید کردی
عمران خان کے قریبی ساتھی گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بابر اعوان نے لکھا ہے کہ "وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور "پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات” کے لیے ملک سے باہر جارہا ہوں۔”
پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں۔ میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔ 🇵🇰
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 26, 2023
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں۔ میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔”
اعوان پی ڈی ایم حکومت پر اپنی آوازی تنقید کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی سال پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2017 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کےبعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے متعدد رہنماؤں کو پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے دیکھا ہے ، اس لیے بابر اعوان کے یوں اچانک لندن یاترا پر جانے پر سماجی حلقے خاص نظر سے دیکھ رہے ہیں۔