مریم نواز نے چیف جسٹس کو گناہ گار اور سزا کا حقدار قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے توپوں کا رخ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب کردیا۔ کہتی ہیں خاندان کو سزا سے بچانے کے جرم میں عمر عطاء بندیال سزا کے حقدار ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ "چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔”

یہ بھی پڑھیے 

شہزاد وسیم نے پارٹی رہنماؤں کے استعفوں کی بازگشت میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا اعادہ کردیا

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی، علی زیدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ  "انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟۔”

مریم نواز نے مزید لکھا ہے کہ "یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔”

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

بعدازاں رات 8 بجے قریب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں یہ قرار دیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا قیام عدالت معاملات میں مداخلت ہے۔

فیصلے میں یہ قرار دیا گیا تھا کہ چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر سپریم کورٹ یا کسی بھی ہائی کورٹ کے جج کو کسی بھی کمیشن کے لیے نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ تحاریر