اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کھڑی ہونے والی حکومت کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے آئی گی وہ ملک میں مضبوط حکمرانی کی بنیاد ڈالی گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، ماضی میں چند لوگوں پر ظلم ہوا ، مگر تحریک انصاف کے 10 ہزار لوگ جیل میں ڈال دیئے گئے ، جس کا پتا چلتا ہے کہ اس کا تعلق تحریک انصاف ہے اس کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو لنک کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا میں وہ  سب ویڈیوز دیکھی ہیں جس میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان پر اور زیادہ ظلم کیا جاتا ہے۔ اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، شہریار آفریدی ، عمر چیمہ ، اور میاں محمود رشید جیسے لوگوں کو جب عدالت لے کر جایا جاتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تو ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان کی گرفتاری میں فوج یا رینجرز کا کوئی کردار نہیں تھا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد ابرارالحق کو لندن میں آرمی چیف کے حق میں گانا گانا مہنگا پڑ گیا

چیئرمین تحریک انصاف کا تھا کہ یا تو ہماری لیڈر شپ جیل میں ہے یا پھر کچھ چھپے ہوئے ہیں۔ اب حکومت ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑ گئی ہے، تاکہ کسی طرح سے انہیں پی ٹی آئی سے دور کیا جاسکے، بہت سارے الگ ہو گئے ہیں ، بہت سوں نے ہاتھ کھڑے کرکے کہا ہے کہ ہم تو پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں ، ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کچھ لوگ لابنگ کررہے  ہیں لوگوں کو توڑ کر دوسری پارٹیوں کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ مگر جو لوگ چھپے ہوئے ان کے گھروں پر اٹیک ہورہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ جس نے پارٹی کو چھوڑا اس کی سیاست ختم ۔ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں ان میں کئی لوگوں کو تو پارٹی نے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا۔ جو ٹکٹ ہولڈر پارٹی نہیں چھوڑ رہے اس کی بنیادی وجہ ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اس ملک کی تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت پر ایسا پریشر نہیں پڑا۔ تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لیے تمام اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ عدلیہ کو ڈرا دھمکا دیا گیا ہے۔ پولیس کا ایک ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، یعنی جدھر بھی تحریک انصاف کا بندہ ملے اس کو پکڑ کر جیل میں ڈال دو۔ نیب اور ایف آئی اے کا کام کرائم روکنا ہے مگر ان کو اس کام پر لگادیا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کرو۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عورتوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ آپ سیاست میں نہ آئیں۔ ان کو قید میں رکھا جارہا کیوں؟۔ اس لیے کہ وہ جب باہر آئیں گی تو بتائیں گی کہ ان کے ساتھ کیا ظلم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا جب تک ہمارے ملک میں ایک مضبوط حکومت نہیں آئے گی ملک ترقی نہیں کرے گا ، جس  کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہوتی ہے وہ مضبوط گورنمنٹ نہیں ہوتی۔ مضبوط گورنمنٹ وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ان کے پیچھے کھڑی ہو جائے گی تو وہ کامیاب حکومت کرلے گا تو وہ غلطی پر ہے۔ جو حکومت عوام کے مینڈیٹ سے آئے گی وہ اس ملک میں اصلاحات کرے گی۔ وہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی  قائم کرے گی۔

متعلقہ تحاریر