پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے شاہ محمود قریشی کو مائنس عمران خان فورمولا دے دیا، ذرائع
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، سابق ایم این اے محمود مولوی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری ، محمود مولوی ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو اسٹیبلشمنٹ کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ ہونے والے ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو اسٹیبلشمنٹ کا پیغام پہنچایا کہ اگر شاہ صاحب مائنس عمران خان فارمولا پر مان جانتے ہیں تو انہیں پارٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے گا اور پارٹی کو بھی بین نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
میری جان کو تین لوگوں سے خطرہ ہے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، شیخ رشید
انتخابات سے قبل تمام سیاسی قوتیں پنجاب کے میدان میں ، میاں نواز شریف خاموش تماشائی
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔ اپنے اسیر کارکنان کو قید سے چھڑوانا ہماری ذمہ داری ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے 25 کروڑ عوام کو نواز شریف، زرداری اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں وہ اس حکومت کے اپنے اپوزیشن کے کردار کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے، وہ آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سابق قیادت سے مذاکرات اور رابطے جاری ہیں۔ اسد عمر ، اسد قیصر اور پرویز خٹک سمیت سب سے رابطہ کیا گیا، تمام قیادت ملکی مسائل سے آگاہ ہے۔ ہم پاکستان کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، تاہم 9 مئی کے واقعات کے آڑ میں گرفتار بے گناہ کارکنان کو رہائی دلوانا ہماری ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بابا جی سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کو کوئی خاص اینگل نہ دیا جائے۔ ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے @SMQureshiPTI صاحب کی ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اُسکی تردید کرتا ہوں۔
مخدوم صاحب پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور@PTIofficial ایک نظریے کا نام ہے، ہم تحریک انصاف اور @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں!
شاہ… pic.twitter.com/P7d0OzrxCO— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) May 31, 2023
جبکہ دوسری جانب اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
I don’t have any contact with Fawad Choudry.
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 31, 2023