کیا فواد چوہدری پی ٹی آئی کے مصطفیٰ کمال بننے جارہے ہیں؟
اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر فواد چوہدری نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں مائنس عمران خان فارمولا پیش کیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو ایک دن ہیرو سے زیرو بنا دیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت کھل کر ان کے سامنے آگئی اور انہوں نے واضح اعلان کردیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے مصطفیٰ کمال بننے جارہے ہیں۔
ذرائع سے نیوز 360 کو ملنے والی خبروں کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کا پیغام پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے
انتخابات سے قبل تمام سیاسی قوتیں پنجاب کے میدان میں ، میاں نواز شریف خاموش تماشائی
اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کھڑی ہونے والی حکومت کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی، عمران خان
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ ہونے والے ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو اسٹیبلشمنٹ کا پیغام پہنچایا کہ اگر شاہ صاحب مائنس عمران خان فارمولا پر مان جانتے ہیں تو انہیں پارٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے گا اور پارٹی کو بھی بین نہیں کیا جائے گا۔
اس ملاقات کے بعد مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا جس پر شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام جاری کرتے افواہوں کا راستہ روک دیا۔
زین قریشی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ "شاہ محمود قریشی پارٹی کے نظریے ، تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے @SMQureshiPTI صاحب کی ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اُسکی تردید کرتا ہوں۔
مخدوم صاحب پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور@PTIofficial ایک نظریے کا نام ہے، ہم تحریک انصاف اور @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں!
شاہ… pic.twitter.com/P7d0OzrxCO— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) May 31, 2023
دوسری جانب فواد چوہدری کی ملاقات کے بعد رہنما تحریک انصاف حماد اظہر ، فرخ حبیب ، مونس الہیٰ اور عاطف خان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغامات شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو آئینہ دکھایا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "جیت ہوگی یا ہار ہوگی وہ بات بعد میں ہوگی ،،،، فی الحال وفا ہوگی وفاداری ہوگی سرعام ہوگی۔”
https://t.co/9qHOmzXKNp pic.twitter.com/o9QV387vnD
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 31, 2023
رہنما تحریک انصاف عاطف خان نے لکھا ہے کہ ” ہم چیئرمین عمران خان کی جانب سے پہلے سے تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
We stand with the decisions of negotiating committee already constituted by chairman Imran khan
— Atif Khan (@AtifKhanpti) May 31, 2023
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "سیاست صرف عمران خان کے ساتھ ہوگی۔”
No politics without Imran khan!
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 31, 2023
سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میں چیرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار۔ اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔”
میں چیرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار۔ اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 31, 2023