AFCO کو حکام نے غیرقانونی طور پر سیل کردیا ہے، حماد اظہر کا دعویٰ

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکام کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ان کے اس اقدام ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی بند ہو جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اتھارٹیز نے ان کی ایفکو (عبدالقیوم فضل محمد گورپ) اسٹیل ملز کو غیرقانونی طور پر سیل کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے لکھا ہے کہ "حکام نے ہمارے کاروباری احاطے کو غیر قانونی طور پر سیل کر دیا ہے، جو پاکستان میں اسٹیل کی تجارت اور مینوفیکچرنگ کا سب سے قدیم ادارہ ہے۔”

حماد اظہر نے لکھا ہے کہ "مینار پاکستان اور دیگر مشہور قومی عمارات ہمارے قابل فخر اسٹیل کی ملز کی شبیہات ہیں۔ ہماری کمپنی AFCO سالمیت اور معیار کے لیے 1935 سے مشہور ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

کیا فواد چوہدری پی ٹی آئی کے مصطفیٰ کمال بننے جارہے ہیں؟

رہنما تحریک انصاف نے لکھا ہے کہ "اس غیر قانونی عمل دو پیغام ملتے ہیں۔

  1. اگر آپ بیک وقت سیاست اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں، تو یہ بہتر ہے کہ بیرون ملک کاروبار قائم کریں جیسا کہ PDM کے بہت سے رہنما کررہے ہیں۔
  2. پاکستان مقامی کاروبار کے لیے بھی محفوظ نہیں ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تو چھوڑ دیں کیونکہ قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے۔

حکام پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ "انہیں ان ہزاروں ملازمین کی پرواہ نہیں تھی جن کی روزی روٹی کا انحصار ایسے کاروبار پر ہے۔ انہوں نے ان سینکڑوں دکانداروں کی پرواہ نہیں کی جن کے کاروبار کو ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کے بند ہونے پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔”

متعلقہ تحاریر