اسٹیبلشمنٹ دیکھے حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو کس جانب لےکر جارہے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سچ پر کھڑے ہیں اس لیے مضبوط رہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اردگرد بیٹھے لوگ ملک اور قوم کو کس جانب لے کر جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی عدالت میں بیٹھے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر بیان دیتا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں ، مجھے اپنی عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

اسٹیبلشمنٹ کا پلان بی آیا تو پی ڈی ایم والے وہاں ہوں گے جہاں آج پی ٹی آئی والے ہیں، عمران خان

افواج پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جہاں تک افواج پاکستان کا تعلق ہے میں ہمیشہ سے ان کا حامی رہا ہوں ، لیکن یہ ان کے لیے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے ، وہ اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے لوگوں کو دیکھیں کہ یہ لوگ ملک اور قوم کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرا تمام پی ٹی آئی کے لوگوں کو پیغام ہے کہ آپ سچ پر ہیں ، حق پر ہیں ، پاکستان کے لیے کھڑے ہیں ، تو آپ مضبوط رہیں ، آپ نے بالکل پیچھے نہیں ہٹنا ، تگڑے ہو جائیں بس۔ ان شاء اللہ باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ تحاریر