ماضی قریب کے برخلاف رہنما تحریک انصاف جمشید دستی کی انوکھی پریس کانفرنس
جمشید دستی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کی پریس کانفرنسز سے بالکل الٹ پریس کانفرنس کرکے سیاستدانوں ، ججز اور اسٹیبلشمنٹ کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی نے خوف کی فضا کے خلاف آواز بلند کردی۔ کہتے ہیں میری پاکستان عوام سے اپیل ہے کہ حکمرانوں سے امیدیں نہ رکھیں ، اس ملک کی بقا کےلیے جاگیں ، عدالتوں میں پچھلے پچاس سالوں سے کیس پڑے ہیں ، لوگ انصاف مانگتے مانگتے قبروں میں چلے گئے ہیں۔ ایک چیف جسٹس ایک کروڑ میں پڑتا ہے مگر کارکردگی صفر ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ والے ایک چھپے ہوئے ڈاکو ہیں ، وہ کہتے ہیں ہمیں کوئی کچھ نہ کہیں ، نعوذباللہ تم خدا ہو ، پہلے بھی مارشل لاء لگتے تھے ، آج بھی فوج حکومت ہے ، ڈمی وزیراعظم رکھا ہوا ہے ، ان کے پلے کچھ بھی نہیں ہے ، دکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انتخابات کے حوالے سے وہی فیصلے کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جتنے لتر (جوتے) پڑے ، جتنا اس کو ذلیل کیا گیا ، جیلوں میں ڈالا گیا ، اسٹیبلشمنٹ نے ایسے خیرات ڈالی اور یہ سب کتے کی بھاگ کر اکٹھے ہو گئے ، خیرات مل گئی عہدے مل گئے ، ملک کو لوٹیں گے ، اگر ان میں کوئی غیرت کوئی ضمیر ہوتا تو یہ لوگ ڈوب مرتے۔
قوم کو آواز دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں قوم سے کہتا ہوں کہ قوم ان کو لتر (جوتے) مارے۔ قوم ان سے پوچھیں تم میں کوئی ایمان یا غیرت ہے۔ جن لوگوں نے تم کو جیلوں میں ڈالا ، رسوا کیا ، آپ پر کرپشن کے الزامات لگے ، اس کے بعد انہوں نے کتے کی طرح آپ کو خیرات ڈالے اور آپ آگئے۔ یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے کتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ان کتوں کو استعمال کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ قوم جاگے گی ہم قوم کو بتائیں گے ، ہم کھڑے ہیں ، ہم ان شاء اللہ اس ملک عزت کے لیے کھڑے ہیں ، جب تک عام آدمی اور عام عوام نہیں جاگیں گے اس ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔
جمشید دستی کا کہنا تھا طاقتوروں کا پتا ہے چوروں کو لے آؤ ، کرپٹ لوگوں کو لے آؤ ، نالائق لوگوں کو لے آؤ ، جن کی فائلیں بنی ہوئی ہیں ان کو لے آؤ۔ اگر فیئر الیکشن ہوں گے تو صحیح بندہ آئے گا۔ نہ وہ کسی سے ڈرے گا ، نہ اسے کسی کا خوف ہو گا ، نہ اس کی دولت ہوگی۔
دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ آج تک جو کچھ ہوا وہ پری پلان ہوا ہے ، مجھے دکھ ہوا ہے۔ میں آج اسلام آباد پریس کلب سے قوم سے جاگنے کی اپیل کرتا ہوں ، اس ملک کی بقا کے لیے جاگیں۔ ان لوگوں سے امیدیں نہ رکھیں ، مجھے اسلام آباد میں دن میں بھی مکمل اندھیرا نظر آرہا ہے ، اسلام آباد میں خوف کی فضا ہے ، بند کمروں میں بیٹھ کر تم قوم کو ذبیح کررہے ہوں ، لوگوں کو ذلیل کررہے ہوں ، ان کو مار رہے ہو۔ مگر یاد رکھ لیں اب یہ چیزیں نہیں چلیں گی۔