پاکستان میں اسوقت شاہد خاقان عباسی سے بہتر کوئی وزیراعظم نہیں، مفتاح اسماعیل

اگر آپ نے اداروں کو بھی ساتھ ملانا ہے،سیاسی رہنماؤں کو بھی ساتھ ملانا ہے،ملک کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے،اگر آپ کو معیشت اور توانائی کے شعبے کی بھی سمجھ ہونی چاہیے،اگر آپ کو یہ سب چیزیں کرنی ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ شاہد خاقان عباسی بہترین انتخاب ہیں، سابق وزیرخزانہ

سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کو موجودہ حالات میں وزارت عظمیٰ کا موزوں ترین امیدوار قرار دیدیا۔

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پاکستان میں اس وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کیلیے بہترین چوائس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، الیکشن میں ہی کرواؤں گا، آصف زرداری

اے آر وائی نیوز کے  پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدواروں  کے تقابل میں مریم نواز  کس مقام پر ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ”شہبازشریف کو وزیراعظم رہ چکے ہیں اور میں نے قریب سے دیکھا ہے کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں اور انہیں وزارت اعلیٰ کا 10 سال کا تجربہ بھی ہے لیکن میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ موجودہ بڑے ناموں میں شاہد خان عباسی سے بہترین وزیراعظم اس وقت کوئی نہیں ہے“۔

انہوں نے اپنے موقف کی حمایت میں دلیل دیتے ہوئے  کہاکہ”اگر اس وقت آپ نے اداروں کو بھی ساتھ ملانا ہے،سیاسی رہنماؤں کو بھی ساتھ ملانا ہے،ملک کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے،اگر آپ کو معیشت کی بھی بہت زیادہ سمجھ ہونی چاہیے،اگر آپ کو توانائی کے شعبے کی بھی سمجھ ہونی چاہیے،اگر آپ کو یہ سب چیزیں کرنی ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ شاہد خاقان عباسی بہترین چوائس ہیں“۔

متعلقہ تحاریر