عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  کے 3دہائی بعد بھی کونسا عالمی ریکارڈ توڑدیا؟

آج میں  نے عالمی ریکارڈ توڑدیا، کرکٹ  میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں پیش ہوکر، جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے 3دہائی بعد بھی عالمی ریکارڈ توڑدیا مگر اسکی وجہ کرکٹ نہیں بلکہ ان پردرج مقدمات ہیں۔

عمران خان نے گزشتہ روز خود پر درج 20 مقدمات کی سماعتوں پر عدالتوں میں پیش ہوئے اور 4 گھنٹے نیب کی تفتیش  کا بھی سامنا کیا۔اسی قانونی کارروائی کو انہوں نے عالمی ریکارڈ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مقدمات میں عمران خان کو پانچ دن کی حفاظتی ضمانت دے دی

نو مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو پھر سیاستدان گھروں تک پہنچیں گے، جہانگیر ترین

عمران خان نے گزشتہ رات  گئے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”آج میں  نے عالمی ریکارڈ توڑدیا، کرکٹ  میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں پیش ہوکر، جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے، یہ قتل سے لیکر دہشت گردی اور بغاوت تک کے مقدمات ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ”حیران  کن طور پر حراست میں نیب کی جیل میں موجودگی  کے دوران بھی مجھ  پر 9 فوجداری مقدمات درج کردیے گئے،ہمیشہ قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے  میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے دوسری جگہ دوڑتا رہا ہوں کہ میں خود پر درج  150 مقدمات  میں سے کسی ایک بھی مقدمے کی   عدالتی سماعت سے محروم نہ رہوں “۔

انہوں نے کہاکہ”اس انتقامی کارروائی نے نہ صرف امپورٹڈ حکومت   کی ساکھ کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے  بلکہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ہم پر مسلط کردہ فسطائیت کی وجہ یہ ہے کہ انہیں پی ٹی آئی سے الیکشن ہارنے کا خوف ہے“۔

انہوں نے  کہاکہ”بدقسمتی سے یہ ہمارے قانونی نظام کیخلاف  بھی خوفناک فرد جرم ہےکہ کس طرح مخالفین کو نشانہ بنانے کیلیے قانون کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا ہے“۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ”آزاد جمہوری معاشروں میں شہریوں کےبنیادی حقوق ایسی خلاف ورزیاں ناقابل فہم ہیں“۔

متعلقہ تحاریر