اسمبلی اور حکومت کی مدت میں توسیع کا معاملہ آیا تو حمایت کروں گا، راجاریاض
ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، میں خود اس کے حق میں ہوں لیکن آئینی طور پر ہنگامی حالت میں حکومت میں 6 ماہ تک توسیع کی گنجائش ہے، اپوزیشن لیڈر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ اسمبلی اور حکومت کی مدت میں توسیع کا معاملہ آیا تو وہ حمایت کریں گے، انہیں اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے کہاکہ” ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، میں خود اس کے حق میں ہوں لیکن آئینی طور پر ہنگامی حالت میں حکومت میں 6 ماہ تک توسیع کی گنجائش ہے“۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم نے کس حیثیت میں پنجاب کی نگراں حکومت کے بجٹ اجلاس کی سربراہی کی ؟
الیکشن نظرثانی کیس: وفاقی حکومت کی لارجز بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ”آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہے،جوبندہ جیل سے گھر چلا جائے تواس کا مطلب ہے کہ اس نےوعدہ کیا ہے، جو وعدہ پورا نہیں کرتا اسکی جیل میں واپسی ہوجاتی ہے“۔
اپوزیشن لیڈر راجہریاض نے اسمبلی&حکومت کی ایکسٹینشن کی حمایت کااعلان کردیا شاہمحمودقریشی رہائی کو ڈیل قراردیا۔راجہ نےترین کی پارٹی میں شمولیت سےانکار کیا۔حکومت کی توسیع کامعاملہ آیاتو حمایت کروں گا،الیکشنزاکتوبر میں نہیں۔دال میں کالا ہے،قریشی ایسےہی باہرنہیں آئے۔راجہ ریاض pic.twitter.com/UriOJMhCIC
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) June 11, 2023
راجا ریاض نے کہاکہ”جہانگیر ترین میرے بھائی ہیں لیکن ان کی جماعت میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے،میرا ذہن بناہوا ہے کہ مجھے کہاں جانا ہےاور کیا کرنا ہے، ن لیگ نے ہمارے ساتھ جو بات کی وہ پوری کرنے کیلیے تیار ہیں “۔
انہوں نے کہاکہ”ہم تو بہت پہلے عمران خان کو پہچان گئے تھے،جوبزدار کو وزیراعلیٰ لگائے،فرح گوگی اور دم درودپر چلے اس نےملک کی کیا خدمت کرنی ہے“۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وہ حکومت سے اس لیے فرینڈلی ہیں کہ وہ موجودہ بحران کا ذمے دار پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں۔