اسد عمر نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا ہے کہ اگر ٹکٹ ملا تو پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ٹکٹ ملا تو پی ٹی آئی کی طرف سے اگلے انتخابات میں حصہ لوں گا۔
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ "سر پی ٹی آئی کی ٹک پر الیکشن لڑیں گے؟۔
اس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ٹکٹ ملا تو ضرور لڑوں گا۔
سوال: سر PTI کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟
اسد عمر: جی ٹکٹ ملے گا تو ضرور لڑیں گے۔۔#News360 #BreakingNews #AsadUmar #PTI #Election #Ticket @Asad_Umar @PTIofficial pic.twitter.com/yROlYTyfeg
— News 360 (@officialnews360) June 19, 2023
واضح رہے کہ 24 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی کے عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 15 دن قید تنہائی میں گزار رہے ہیں، سب نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم میں تفصیلات میں جانا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات: کیا برف پگھلنے لگی؟
مسلم لیگ (ن) کا مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ سے پارٹی عہدے واپس لینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس دن لوگوں کی جانیں گئیں، لوگ زخمی ہوئے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ سب سے خطرناک چیز فوجی تنصیبات پر حملہ تھا جس کی وجہ سے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسد عمر نے کہا کہ فوج کی طاقت وہ لوگ ہیں جو بندوقوں کے علاوہ ان کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کو سزا ہونی چاہئے، بے گناہ لوگوں کو جلد سے جلد چھوڑنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 2017 میں اپنے خطاب کے دوران 10 شہداء کے نام لیے، فوج چند جرنیلوں کا نہیں لاکھوں لوگوں کا نام ہے، میرا ذاتی طور پر فوج سے تین نسلوں کا رشتہ ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے 5 بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، پہلا اسٹیک ہولڈر منقسم عدلیہ ہے، جن کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا، دوسرا بڑا اسٹیک ہولڈر پاک فوج ہے، تیسرا بڑا اسٹیک ہولڈر تحریک انصاف ہے، چوتھا اسٹیک ہولڈر PDM اور پانچویں اسٹیک ہولڈر عوام ہیں۔