بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے ساتھیوں سمیت کسی بھی وقت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت میں، بلوچستان سے الیکٹیبلز کا ایک گروپ پارٹی میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔

تازہ ترین پیش رفت کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے 10 اہم سیاسی شخصیات سمیت آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال اور اہم سیاسی شخصیات اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے پاجاتے ہیں تو الیکٹیبلز باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جس کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

پی ایم ایل این کی طرف جانے پر غور کرنے والے زیادہ تر سیاستدانوں کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جام کمال پہلے ہی پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کر چکے ہیں اور پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سرفراز بگٹی، محمد خان لہری، سرفراز ڈومکی، مٹھا خان اور دیگر پی ایم ایل این میں شمولیت کے منتظر ہیں۔

عام انتخابات میں الیکٹیبلز کا روایتی طور پر اہم کردار رہا ہے اور وہ عام طور پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ انتخابات کے قریب اپنا وزن کس طرف ڈالنا ہے۔

متعلقہ تحاریر