مفرور نواز شریف سے میرا موازنہ نہیں کریں، شیریں مزاری

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے انسانی حقوق کی وزیر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، نواز شریف مجرم اور مفرور ہے، شیریں مزاری کی ٹویٹس

شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کا یہ دعویٰ کہ نواز شریف کو کانفرنس میں مدعو کیا جانا کوئی سیاسی جانبداری نہیں کیونکہ مجھے بھی اختتامی سیشن میں مدعو کیا گیا تھا نہایت بے تُکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر برائے انسانی حقوق کے طور پر بلایا گیا تھا، نہ تو میں مجرم ہوں نہ ہی مفرور ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

مفرور نواز شریف کا ایک بار پھر ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر حملہ

لاہور:انسانی حقوق کانفرنس یا فوج مخالف اجتماع

ایک دوسری ٹویٹ میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کیا برطانیہ میں بیرونی فنڈنگ کے ذریعے منعقدہ کانفرنس میں کوئی این جی او کسی برطانوی مجرم کو سیشن کے مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ اول تو برطانوی حکومت اس کی اجازت نہیں دے گی، دوسرا یہ کہ اگر مذکورہ بیرونی فنڈنگ کرنے والے لوگ کسی سفارتی عملے کے ہوں گے تو یہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ ٹویٹس اس وقت کی ہیں کہ جب حال ہی میں لاہور میں اختتام پذیر ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفنرس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو آن لائن خطاب کی دعوت دی گئی۔

متعلقہ تحاریر