حکومت خیر منا لے، عمران خان کا کنٹینر تیار ہوگیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے 25 مئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے، 2014 کی کنٹینر سیاست بحال ہونے پر کارکنان میں جوش و جذبہ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے، وہ دوبارہ 2014 کے دھرنوں والی سیاست کر رہے ہیں اور ان کا ہدف اس بار بھی دارالحکومت ہے۔

اب ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کریں اور ان کے پاس ڈیرے ڈالنے کے لیے کنٹینر نا ہو؟

تو چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے تیار کردہ نئے نِکور کنٹینر ٹرک کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں۔

سرخ رنگ کے بڑے دیوہیکل ٹرک پر عمران خان کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کر کے نصب کیا گیا ہے۔

کنٹینر میں دو اے سی نصب ہیں، سرخ اور سبز رنگ کے پی ٹی آئی جھنڈے پر ‘غلامی نامنظور’ درج ہے اور عمران خان کی تصاویر چسپاں ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان بےحد خوش ہیں کہ انہیں دوبارہ اسلام آباد میں پاور شو کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ان کے لیے دوسری خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کارکنان کو وقت نہیں دے پاتے تھے۔

لیکن اب حکومت ختم ہوتے ہی عمران خان طاقت کے ایوان سے نکل کر عوام کی سڑکوں پر آگئے ہیں اور عوام کے بیچ میں موجود ہیں۔

عوام کی اور کارکنان کی عمران خان تک رسائی بہت آسان ہوگئی ہے، پی ٹی آئی ورکرز خوش ہیں کہ ان کا لیڈر ان کے درمیان موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر